Latest News

علاج دوران خاتون کی موت ،خاندان کا ہسپتال میں ہنگامہ۔

علاج دوران خاتون کی موت ،خاندان کا ہسپتال میں ہنگامہ۔
سہارنپور: علاج کے دوران خاتون کی موت ہونے پر اہل خانہ نے اسپتال میں ہنگامہ آرائی شروع کردی،اہل خانہ نے اسپتال کے اسٹاف پر مارپیٹ کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔ آج قصبہ گنگوہ کی خاتون کی علاج کے دوران موت ہوجانے کے بعد اہل خانہ نے نرسنگ ہوم میں زبردست ہنگامہ کردیا ۔ اتنا ہی نہیں اہل خانہ اور ملازمین کے درمیان مارپیٹ بھی ہوگئی ، اطلاع ہونے پر تھانہ صدر بازارپولیس موقع پر پہنچی اور اہل خانہ کو خاموش کیا۔ 

گنگوہ کے رہنے والے سندیپ نے بتایا کہ اس کی بیوی کو تین روز قبل نرسنگ ہوم میں داخل کرایا تھا ۔ سندیپ نے بتایا کہ اس کی بیوی کا علاج صحیح طریقے سے نہیں کیا گیا، اس کی بیوی کو بیٹا پیدا ہوا لیکن بیوی کی علاج کے دوران موت واقع ہوگئی ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 20فروری کو اس کی بیوی کو سہارنپور میں واقع سہگل نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون ایک فوجی کی بیوی تھی ، اس معاملہ کو لے کر اہل خانہ سے پولیس نے تحریر مانگی ، لیکن بعد میں خاتون کے اہل خانہ نے کسی قسم کی کارروائی کرنے سے انکار کردیا اور لاش کو بغیر پوسٹ مارٹم کے اپنے ساتھ لے گئے۔ 
واضح ہو کہ مذکورہ نرسنگ ہوم کا تنازعات سے پرانا رشتہ رہا ہے ، کئی مرتبہ یہاں پر حاملہ خواتین یا پھر بچوں کی موت واقع ہوچکی ہے جس کو لے کر کئی مرتبہ نرسنگ ہوم میں ہنگامہ آرائی بھی ہوچکی ہے لیک اس معاملہ میں آج تک کوئی کارروائی نہیں ہوپائی ہے۔ اس سلسلہ میں تھانہ انچارج ہریندر سنگھ کا کہنا ہے کہ خاتون کے اہل خانہ بغیر کارروائی کے خاتون کی لاش کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں اور اہل خانہ کی جانب سے کوئی تحریر موصول نہیں ہوئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر