افسران نے کیادارالعلوم دیوبند کا دورہ، مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
سہارنپور میں الیکشن آبزرور بنائے گئے جمشید پور کے ڈی آئی جی ڈاکٹر نشیت کمار اور بنگلور سے آئی پی ایس افسر حمزہ حسین نے آج ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند پہنچ کر مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی ،اس دوران دونوں افسران کو دارالعلوم دیوبند کی تاریخ اور یہاں کی تعلیمات کے متعلق تفصیلی معلومات دی گئی۔
اتوار کے روز ڈی آئی جی ڈاکٹر نشیت کمار اور آئی پی ایس افسر حمزہ حسین نے دارالعلوم دیوبند پہنچ کر مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی اور نائب مہتمم مولاناعبدالخالق مدراسی نے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں افسران نے دارالعلوم دیوبند کی تاریخ ،اس ادارے کی خدمات اور یہاں دی جانے والی تعلیمات و نظام کے متعلق تفصیلی معلومات حاصل۔ اس دوران ذمہ داران نے دارالعلوم دیوبند نے افسران کو تحریک ریشمی رومال او رملک کی آزادی میں یہاں کے اکابرین علماءکی قربانیوںو ملک کی کی تعمیر و ترقی میںدارالعلوم دیوبند خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بتایاکہ ملک کی آزادی میں دارالعلوم دیوبند اور یہاں اکابرین کے بنیادی حیثیت کا درجہ رکھتے ہیں۔ ڈی آئی جی جمشید پور ڈاکٹر نشیت نے کہاکہ انہوں نے دارالعلوم دیوبند کے متعلق خوب پڑھا اور سنا ہے،دنیا بھر میںیہ ادارہ اپنی منفرد شناخت رکھتاہے، گزشتہ بائیس سالوں سے میری یہاںآنے کی خواہش تھی آج یہاں پہنچ کر اور یہاںکے ذمہ داران سے ملاقات کرکے وہ ادارہ کے انتظام و انصرام کو قریب سے دیکھ اور سمجھ کر،بہت اچھا لگاہے اور روحانی مسرت کااحساس ہوا۔
حمزہ حسین نے بھی دارالعلوم دیوبند کی ملکی، ملی ،علمی اور دینی خدمات کی ستائش کی۔ بعد ازیں افسران نے دارالعلوم دیوبند کی قدیم و تاریخی لائبریری میں موجودہ کتابیں دیکھ کر نہایت مسرت کا اظہار کیا اور اسے عظیم علمی ذخیرہ قرار دیا اور کہاکہ جو نادر و نایاب کتابیں اس لائبریری میںموجود ہیں شاید وہ کہیں موجود ہوں۔ انہوں نے مسجد رشید،جدید لائبریری سمیت ادارہ کے قدیم و تاریخی عمارات کا بھی معائنہ کیا۔ اس دوران مولانا اسجد قاسمی اور مولانا عبدالملک وغیرہ موجودرہے۔
0 Comments