Latest News

جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں، مولانا شمشیر قاسمی و مولانا فرید مظاہری نے کہا کہ ووٹنگ میں حصہ لینا آئینی واخلاقی ذمہ داری۔

جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں، مولانا شمشیر قاسمی و مولانا فرید مظاہری نے کہا کہ ووٹنگ میں حصہ لینا آئینی واخلاقی ذمہ داری۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
علاقہ کے مشہور دینی ادارہ مدرسہ جامعہ دعوت الحق معینیہ چررہو(رامپو ر منیہاران) کے ناظم اعلیٰ مولانا شمشیر قاسمی نے ووٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ووٹ ہمارا جمہوری حق ہے،جس کا استعمال ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے آئین نے 18 سال کی عمر پوری کرنے والے ہر فرد کو ووٹ کا حق دیا ہے جو کہ بہت کارآمد ہے، ووٹنگ کے ذریعے عوام اپنے نمائندوں اور حکومت کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ حکومت بنانا ان کا حق ہے اس لیے سب کو جوش و خروش سے ووٹ ڈالنا چاہیے کیونکہ زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے سے ہی ہمارے شعور کا پتہ چلے گا۔انہوں نے کہا کہ ووٹنگ کے دن کو چھٹی کے دن نہیں بلکہ ایک نہایت اہم اور ذمہ داری کام کے دن کے طور پر منانا چاہیے۔ 

مولانا شمشیر قاسمی نے کہا کہ کوئی یہ نہ سوچے کہ ایک ووٹ سے کیا ہوگا؟ ایسا سوچنا اپنی اخلاقی ذمہ داری سے بھاگنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنا ووٹ ڈالنے کے ساتھ ساتھ دوسرے لوگوں کو بھی بلا تفریق مذہب وملت ووٹ ڈالنے کی ترغیب دیں۔مولانا شمشیر قاسمی نے کہا کہ حکومتی سطح پر اور سماجی تنظیموں کی جانب سے ووٹ ڈالنے کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جا رہا ہے۔ لہٰذا زیادہ سے زیادہ لوگ ووٹ ڈالیں اور اپنے آئینی و اخلاقی فریضہ کو انجام دیں۔
ادھر جامع مسجد کلاں سہارنپور کے و جمعیۃ علماء ہند کے ضلع نائب صدر مولانا فرید مظاہری نے ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ میں واضح کرنا مناسب سمجھتاہوں کہ ہمارا یہ ملک ایک جمہوری ملک ہے اور اس جمہوری ملک میں ہم باشندے اپنے ووٹ کے ذریعہ لوک سبھا اور اسمبلی میں پورے پانچ سال کے لئے اپنے نمائندے اور حکومت منتخب کرتے ہیں،ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں ووٹنگ جاری ہے، اسلئے سبھی لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں اور اپنے ووٹ کے استعمال کے ساتھ دیگر لوگوں کو بھی ووٹ کے تئیں بیدار کریں، انہوں ن ے کہاکہ اپنے ووٹ کا ضروری استعمال اور صحیح استعمال کریں تاکہ ملک کی ترقی کے لئے نئی راہیں ہموار ہوسکیں۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر