Latest News

اسلامیہ ڈگری کالج دیوبند میں بنائے گئے ’آیوشما ن کارڈ‘

اسلامیہ ڈگری کالج دیوبند میں بنائے گئے ’آیوشما ن کارڈ‘
دیوبند:(سمیر چودھری)
عصری تعلیمی ادارہ اسلامیہ ڈگری کالج دیوبند میں پردھان منتری جن آروگیہ مہم کے تحت آیوش کارڈ بنائے جانے کے لئے ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس کیمپ میں غریبوں کو مفت علاج ومعالجہ کے لئے آیوش مان کارڈ بنا کر دئیے گئے۔

تفصیل کے مطابق اسلامیہ ڈگری کالج دیوبند کے آئی ایچ ایم آڈیٹوریم میں پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت آیوش مان کارڈ بنائے جانے کے لئے ایک کیمپ منعقد کیا گیا۔ادارہ کے منیجر ڈاکٹر عظیم الحق نے بتایا کہ غریبی سطح سے نیچی زندگی گذارنے نے والوں اور بی پی ایل راشن کارڈ رکھنے والے غریب ونادار افراد کو آیوش مان کارڈ بناکر دئیے جاتے ہیں تاکہ بیمار ہوجانے کی صورت میں وہ اپنا مفت علاج کراسکیں۔انہوں نے بتایا وزیر اعظم کی مذکورہ مہم کے تحت یہ آیوشمان کارڈ ان غریب ونادار افراد کو میڈیکل بیمہ اور مفت علاج کی سہولت مہیا کرانا ہے جو مالی کمزوری کے باعث علاج نہیں کراسکتے۔
ڈاکٹر عظیم الحق نے بتایا کہ غریبی کی سطح سے بھی نیچے زندگی گذارنے والے افراد اس کارڈ کی مدد سے 5/لاکھ روپے تک کا علاج مفت کراسکتے ہیں۔اس کے علاوہ خاص بات یہ ہے کہ آیوشمان کارڈ رکھنے والے افراد سرکاری لسٹ میں شامل کسی بھی اسپتال سے اپنا علاج کراسکتے ہیں۔ڈاکٹر عظیم الحق نے بتایا کہ ادارہ کی جانب سے اس طرح کے چیریٹی امور اکرام الحق میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام انجام دئیے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی عوام تک صحت عامہ کی سروس پہنچانے کے لئے مسلسل سرگرم ہے اور مستقبل میں بھی عوام کو حکومت کی جانب سے جاری ہیلتھ سروسز سے آگاہ کرتی رہیگی۔

DT Network 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر