Latest News

انٹر نیشنل اسلامک آرٹ ایگزیبیشن میں دیوبند کی حفصہ عثمانی نے کیا نام روشن۔

انٹر نیشنل اسلامک آرٹ ایگزیبیشن میں دیوبند کی حفصہ عثمانی نے کیا نام روشن۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
انٹر نیشنل اسلامک آرٹ ایگزیبیشن(ورچول) میں دیوبند کی حفصہ عثمانی نے حصہ لے کر دیوبند اور اپنے خاندان کا نام روشن کیا ہے۔ حفصہ عثمانی دیوبند کے عثمانی خاندان سے تعلق رکھتی ہے اور بچپن سے ہی آرٹ میں دلچسپی لیتی رہی ہے۔ حفصہ کے والد خالد عثمانی نے بتایا کہ 22مارچ کو منعقدہ انٹرنیشنل اسلامک آرٹ ایگزیبیشن میں ان کا نام منتخب کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس نمائش میں 20ممالک کے آرٹسٹوں نے حصہ لیا تھا، جس میں حفصہ عثمانی نے ہندوستان کی نمائندگی کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی اکتوبرمیں انڈیا، جارڈن، انٹرنیشنل عربک کیلی گرافی کے نام سے ایک نمائش منعقد کی گئی تھی جس میں حفصہ عثمانی صوبہ یوپی سے منتخب ہوئی تھیں، اسی کے ساتھ ساتھ اسی سال فروری میں انڈیا، ایران، انٹرنیشنل عربک کیلی گرافی ایگزیبیشن بھی منعقد ہوئی تھی جس میں ان کی آرٹ اور کیلی گرافی کے نمونے پورے ہندوستان سے منتخب ہوکر آرٹ گیلری کے لئے ایگزیبیشن میں لگائے گئے تھے۔ اس نمائش میں بھی حفصہ عثمانی نے پورے ہندوستان کی نمائندگی کی تھی۔ حفصہ عثمانی کی اس کامیابی پر علاقہ میں خوشی کا ماحول ہے، علمی اور سماجی حلقوں سے وابستہ افراد حفصہ عثمانی کو مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے روشن مستقبل کے لئے دعا گو ہیں۔ 
حفصہ عثمانی نواز گرلز پبلک اسکول میں وہ طلبہ وطالبات کو فائن آرٹس کی تعلیم دے رہی ہیں۔ حفصہ عثمانی کو جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر اختر سعید، ڈاکٹر نواز دیوبندی، دارالعلوم وقف کے استاذ مفتی عارف قاسمی، قاری واصف عثمانی، ڈاکٹر احتشام الحق، ڈاکٹر ناصر خان، مفتی عمار عزیز قاسمی، ڈاکٹر رضوان چودھری، احتشام الٰہی، ڈاکٹر فصیح صدیقی، ڈاکٹر طلعت عثمانی وغیرہ نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر