Latest News

دیوبند کے نوجوان شعرا کی ڈی ڈی اردو کے خصوصی پروگرام میں شرکت، دیوبند کی نمائند گی کرتے ہوئے ڈاکٹر کاشف اختر اور ولی وقاص نے پیش کی خوبصورت شاعری۔

دیوبند کے نوجوان شعرا کی ڈی ڈی اردو کے خصوصی پروگرام میں شرکت، دیوبند کی نمائند گی کرتے ہوئے ڈاکٹر کاشف اختر اور ولی وقاص نے پیش کی خوبصورت شاعری۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
دیوبند کے نوجوان شعراء ڈاکٹر کاشف اختر اور ولی وقاص نے دہلی میں واقع ڈی ڈی اردو (دوردرشن)کے خصوصی پروگرام ’کوی حاضرہے‘ میں شرکت کرکے اپنی خوبصورت شاعری پیش کرتے ہوئے دیوبند کی ادبی نمائندگی کی۔ 
ڈاکٹر کاشف اختر او رولی وقاص کو خصوصی طورپر اس پروگرام کے لئے مدعو کیاگیا تھا،مذکورہ شعراء کی اس خصوصی پروگرام میں شرکت پرمقامی شرکاء،ادباء اور شہر کے ذمہ داران نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ 
ڈاکٹر کاشف اختر نے بتایاکہ مجھے اور ولی وقاص کو دہلی میں واقع ڈی ڈی اردو کے خصوصی پروگرام ’کوی حاضرہے‘ میں خصوصی طورپر مدعو کیاگیا تھا۔ پروگرام میں دیوبند کو نمائندگی کرتے ہوئے کاشف اختر اور ولی وقاص نے اپنی خوبصورت شاعری پیش کی۔ پروگرام کے پرڈیوسر سید نظم اقبال اور اینکر معروف شاعر طارق عثمانی رہے۔ پروگرام کی شوٹنگ دہلی کے ڈی ڈی اردو (دوردرشن) چینل کھیل گاؤں میں ہوئی۔بہت جلد یہ پروگرام ڈی ڈی اردو پر نشر کیاجائیگا۔ پروگرام کے پرڈیوسر سیدنظم اقبال نے بتایا کہ ”کوی حاضر ہے“ کے عنوان سے یہ پروگرام اردو اور ہندی شاعری کو آگے بڑھانے اور اچھی شاعری کو لوگوں تک پہچانے کے لیے کیا جاتاہے،انہوں نے بتایا کہ دیوبند جیسی ادبی سرزمین کے نوجوان شعراء کی ہمارے پروگرام شرکت خوش کن امر ہے، ان جیسے نوجوان شعراء کی وجہ سے ہی ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ شاعری کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔انہوں نے دونوں شعراء کی شاعری کو خوب تعریف کی۔

ڈاکٹر کاشف اختر اور ولی وقاص کی اس خصوصی پروگرام میں شرکت پر استاد شاعرماسٹر شمیم کرتپوری،استاد شاعرزہیر احمد زہیر،ڈاکٹر نظیف الرحمن،مفتی عمیر،عیاض قاسمی، شیراز احمد،معاویہ خالد،فیصل عثمانی،ڈاکٹر شاہد قادری،ولی عثمانی،نبیل مسعودی اورصائم عثمانی نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کااظہارکیا۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر