Latest News

مدرسہ بیت العلوم گوکل پور کمال پور کے تین ہونہار طلبہ نے ایک دن میں مکمل قرآن کریم سنایا۔

مدرسہ بیت العلوم گوکل پور کمال پور کے تین ہونہار طلبہ نے ایک دن میں مکمل قرآن کریم سنایا۔ 
میرٹھ: مغربی یوپی کے تاریخی شہر میرٹھ کے قدیم دینی علمی اور تربیتی ادارہ مدرسہ بیت العلوم گوکل پور کمال پور کے تین ہونہار طلبہ نے ایک دن میں مکمل قرآن کریم سنایا۔ 
اس موقع پر مدرسے میں ایک اعزازی مجلس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مولانا محمد عباس جامعہ محمودیہ نوگزہ پیر میرٹھ نے فرمائی۔ مجلس کا آغاز قاری محمد شعیب کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا  اور نعت نبی ﷺ قاری محمد سلمان نے پڑھی، نظامت کے فرائض مولانا محمد ابوذر قاسمی نے انجام دے۔
 مولانا محمد مستقیم مہتمم مدرسہ ہذا نے طلبہ کو انعامات سے نوازا اور روشن و تابناک مستقبل کی دعا دی۔ جن طلبہ نے ایک ہی نشست میں قران کریم سنانے کی سعادت نصیب حاصل کی ان کے نام ہیں۔
1 سعدان ابن محمد اخلاق گوکل
2  مستقیم ابن اکرام الدین کمالپور 
عبداللہ طارق ابن مولانا محمد مستقیم (بھنباڑہ مظفرنگر) ہیں۔
بعد ازاں مدرسہ محمودیہ کے مہتمم مولانا محمد عباس صاحب نے مختصر خطاب کرتے ہوئے حفظ قرآن کریم کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور طلبہ کو تاحیات قرآن کریم سے وابستگی کی تاکید فرمائی۔ مجلس مولانا مشرف علی گوکل پوری کی دعا پر اختتام پذیرہوئی۔ مجلس میں مولانا وکیل احمد مفتی خالد مولانا خالد قاری محبوب الحسن مظفرنگری قاری عبدالحسیب قاری رضوان قاری الیاس کے علاوہ تمام مدرسین اور ارکان شوری شریک رہے۔

Post a Comment

1 Comments

خاص خبر