Latest News

معہد القرآن نعمت پور کے سالانہ نتائج کا اعلان، بچوں کو دیئے گئے انعامات۔

معہد القرآن نعمت پور کے سالانہ نتائج کا اعلان، بچوں کو دیئے گئے انعامات۔
سہارنپور: (سمیر چودھری)
تحصیل بہٹ کے موضع نعمت پور میں واقع دینی و عصری تعلیمی ادارہ معہد القرآن کریم میں بچوں کے سالانہ نتائج کا اعلان کیاگیا۔ اس موقع پر نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو ادارہ کی جانب سے انعامات دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔ 
پروگرام کے دوران مدرسہ کے مہتمم قاری نوشاد قاسمی اور ناظم تعلیمات مولانا شمعون مظاہری نے بچوں کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں رزلٹ دیتے ہوئے انہیں روشن مستقبل کی دعاؤں سے نوازا۔
قاری نوشاد نے بتایاکہ جامعہ کا سالانہ نتیجہ 85/ فیصد ی رہا۔ اس دوران نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے محمد توحید کرڑی کھیڑہ، محمد مبین عالم،عبدالرحمن، محمد صاحب،صوبیہ پروین،محمد رؤف،شاکرہ پروین،محمد آصف، محمد مہتاب وغیرہ کو جامعہ کے مہتمم قاری نوشاد قاسمی کے ہاتھوں خصوصی انعامات سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ 
اس موقع پر مولانا شمعون مظاہری،۔قاری محمد اعجاز جامعی، قاری محمد آصف، قاری محمد مصطفی اور ماسٹر سندیپ وغیرہ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر