Latest News

مدرسہ فیض العلوم مرزاپور پول میں جلسہ دستار بندی کا انعقاد، فضلاء کو قوم کی نسل نوع کو تعلیم سے روشناس کرانا چاہئے: مولانامحمد سفیان قاسمی۔

مدرسہ فیض العلوم مرزاپور پول میں جلسہ دستار بندی کا انعقاد، فضلاء کو قوم کی نسل نوع کو تعلیم سے روشناس کرانا چاہئے: مولانامحمد سفیان قاسمی۔
دیوبند/سہارنپور: (سمیر چودھری)
علاقہ کے مشہور دینی ادارہ مدرسہ فیض العلوم مرزاپور پول میں تکمیل کلام اللہ و ختم مشکوۃ شریف کے موقع پر دستار فضیلت و تقسیم انعامات کے عنوان پر ایک جلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مدرسہ کے مختلف شعبہ جات سیکل138 طلباء و طالبات کودستارفضیلت باندھ کر و انعامات و ٹرافی وغیرہ سے حوصلہ افزائی کی گئی۔

صدارت دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی نے کی جبکہ نظامت مولانا طیب قاسمی ومولاناعبد الخالق مظاہری نے مشترکہ طورکی۔ اجلاس میں کثیر تعدادمیں مہمانوں اور علماء کرام نے شرکت کی۔29/طالبات کو قرآن کریم کی تکمیل ت مولانا ظہور احمد قاسمی ضلع صدر جمعیۃ علماء ہندو شاہ عتیق نے کرائی اور کہاکہ تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ اپنی زندگی قرآن اور حدیث کے مطابق گزاریں اور معاشرے میں موجود نشہ،شراب،جُوا اور بد اخلاقی جیسے کاموں سے ہمیشہ پرہیز کریں، وہیں مولانا محمد سفیان قاسمی نے مشکوٰۃ شریف کی آخری حدیث کا درس دیتے ہوئے فرمایا کہ فارغین طلباء کو اپنی زندگی قرآن وحدیث کے مطابق گزارنی چاہئے اور مسلم قوم کی نسل نوع کو تعلیم سے روشناس کرانا چاہئے،اس کے علاوہ عد ل وانصاف اور پاک دامنی پر بھی زور دیا۔ 
طلباء کو قرآن کریم کی تکمیل بوڑیہ سے تشریف لائے مولانا عبد الستار نے کرائی اور قرآن کریم کے مطابق زندگی گزارنے کی نصیحت کی۔مولانامحمد محسن مدنی (صاحبزادہ مولانا سید ارشد مدنی) نے ملک کی سالمیت کے لئے ملک سے محبت رکھنے پر زور دیتے ہوئے مجاہدین آزادی کی قربانیوں پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ملک کو آزاد کرانے میں ہمارے علماء اکابرین نے نمایاں کردار ادا کیا ہے، جلسہ میں مولانا عبد الرشید مہتمم مدرسہ فیضان رحیمی کا اخلاق حسنہ پر بیان ہوا۔
پروگرام کے کنوینر و ناظم مدرسہ قاری فیضان سرور مظاہری نے جملہ مہمانان عظام کا استقبال کیا اور مسابقہ تقاریر انجمن اصلاح الکلام اور تمام درجات میں پوزیشن لانے والے طلباء کو گراں قدر انعامات سے مولانا عبد المالک مغیثی (جامعہ رحمت گھگرولی)و ماسٹر غفران انجم (ڈائریکٹر نصرت الاسلام اکیڈمی) ومولاناعبد الرؤف وقاری محمد انعام فیض آبادی کے ساتھ بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔
مدرسہ کے تمام اساتذہ ومکمل اسٹاف نے جلسہ کو خوبصور بنایا۔شرکاء میں مفتی محمد طالب ندوی دہلوی، حاجی شمس الدین دہلوی، مولانا خلیل احمد، مولانا محمد اکبر (عثمان پور ڈھاکی)، مولانا عبد الرحمان قاسمی، مولانا محمد ربانی دہلی، مولانا عبد الغفاربوڑیہ، مولانامحمد انوربندرجوڑ،قاری محمد رئیس رائپور، قاری محمد ہارون قاسم پور، قاری محمد سالم نانوں والا، قاری محمد فرید ٹملی، مولانا محمد بلال ٹملی، قاری فخر الدین جیونگڑھ، قاری محمد رضوان، قاری عبد الوہاب، قاری محترم، حاجی منور حسین دہلی، مولانا حسین احمدصدیقی(ضلع کوآرڈنیٹر جمعیت اوپن اسکول، قاری محمد عارف فیضی، قاری محمد اظہر وغیرہ حضرات کے نام قابل ذکر ہیں۔

DT Network 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر