سینئر صحافی فہیم اختر صدیقی کے چچا اور دیوبند کے مشہور مرغوب حسین ہوٹل والوں کا انتقال۔
دیوبند؛ (سمیر چودھری)
سینئر صحافی فہیم اختر صدیقی کے سگے چچا مرغوب حسین(ہوٹل والے) کا آج دوپہر علالت کے باعث انتقال ہوگیاہے، ان کے انتقال کی خبر سے عزیز و اقارب اور متعلقین میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم تقریباً82 سال کے تھے اور گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ مرحوم کے انتقال کی خبر سے رشتہ داروں اور شہر کی سرکردہ شخصیات نے معاویہ کالونی میں واقع مرحوم کی رہائش گاہ پر پہنچ کر افسوس کاا ظہار کرتے ہوئے تعزیت مسنونہ پیش کی۔
فہیم اختر صدیقی نے بتایاکہ چچا مرحوم گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھے اور ان کا آپریشن بھی ہواتھا،آج دوپہر وہ ہم سب کو چھوڑ کر سفر آخرت پر روانہ ہوگئے، انہوں نے کہاکہ ہمارے خاندان بڑے بزرگ اور سرپرست تھے، ان کے چلے جانے سے پورا خاندان یتیم ہوگیاہے، مرحوم نہایت نیک،ملنسار،دیندار اور خوش اخلاق شخصیت کے مالک تھے، اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرماکر درجات بلند فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ پسماندگان میں چار بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ نماز جنازہ دیر شب احاطہ مولسری میں ادا کی گئی،بعد ازیں قاسمی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔
مرغوب حسین کے انتقال پردارالعلوم وقف کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی، مسلم فنڈ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی،نائب منیجر سید آصف حسین،مسلم فنڈ دیوبند کے سکریٹری محمد انس صدیقی، معروف عالم مولانا ندیم الواجدی، دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ مولانا نسیم اختر شاہ قیصر، ریکس ریمیڈیز دہلی کے ڈائریکٹر منیف اختر، یوپی رابطہ کمیٹی کے سکریٹری ڈاکٹر عبید اقبال عاصم، خورشید احمد، سابق چیئرمین انعام قریشی، مدنی ٹور اینڈ ٹریولس کے ڈائریکٹر عمیر عثمانی، صحافی رضوان سلمانی، اشرف عثمانی، معین صدیقی، سمیر چودھری، فہیم عثمانی، عارف عثمانی، مشرف عثمانی، تسلیم قریشی، اطہر عثمانی، آباد علی، فیروز خاں، ممتاز احمد وغیرہ سمیت سماجی، صحافتی اور سیاسی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا۔
0 Comments