Latest News

دیوبند کا طالبعلم محمد راشد بھی یوکرین سے لوٹا، یوبند کے تمام آٹھ طلبا اپنوں کے درمیان پہنچے۔

دیوبند کا طالبعلم محمد راشد بھی یوکرین سے لوٹا، یوبند کے تمام آٹھ طلبا اپنوں کے درمیان پہنچے۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
دیوبند کے محمد راشد بھی یوکرین سے بحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ جس سے اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس سے قبل دیوبند کے سات طلبہ بحفاظت اپنے اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔گاؤں سانپلہ کھتری کا رہائشی محمد راشد ایم بی بی ایس کرنے کے بعد یوکرین سے ایم ڈی کر رہا تھا۔ اتوار کو فلائٹ ملنے کے بعد وہ پہلے دہلی پہنچے اور پھر رات دیر گئے اپنے گھر پہنچے۔
راشد نے بتایا کہ وہ یوکرین کے شہر ونیپرو میں واقع یونیورسٹی کا طالب علم ہیں۔ نے بتایا کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد وہاں موجود تمام طلباء حیران اور خوف کے ماحول میں تھے۔ بمباری کے درمیان وہ وہاں سے نکلا اور کہیں پیدل یا گاڑی پکڑ کر کسی نہ کسی طرح ہنگری کی سرحد تک پہنچا۔ وہ چار دن ہنگری میں رہا۔ اس دوران وہ شیلٹر ہوم میں رہے اور انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انہوں نے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا۔ راشد کے گاؤں پہنچنے کے بعد گھر والوں میں خوشی کاماحول ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر