Latest News

دیوبند کی معروف سماجی شخصیت قاضی محمد انوار کا انتقال، قاضی انوار کے انتقال پر مولانا سید ارشد مدنی اور نامور ملی وسماجی شخصیات نے کیا اظہار تعزیت۔

دیوبند کی معروف سماجی شخصیت قاضی محمد انوار کا انتقال، قاضی انوار کے انتقال پر مولانا سید ارشد مدنی اور نامور ملی وسماجی شخصیات نے کیا اظہار تعزیت۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
معروف سماجی شخصیت اور مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے سابق سکریٹری قاضی محمد انوار کا طویل علالت کے بعدگزشتہ شب اپنی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔وہ تقریباً 83/ سال کے تھے۔ ان کے انتقال پرنامور علماء اور شہر کی سماجی و سیاسی شخصیات نے ان کی رہائش گاہ محلہ شاہ بخاری پہنچ کر اہل خانہ وجملہ پسماندگان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے تعزیت مسنونہ پیش کی۔
قاضی محمد انوار تقریباً گذشتہ چار سالوں سے بیمار اور صاحب فراش تھے۔ان کے انتقال پر قائد جمعیۃ حضرت مولانا سید ارشد مدنی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قاضی محمد انوار کا مدنی خاندان سے قدیم اور روحانی تعلق تھا وہ میرے قریبی اور بے تکلف ساتھیوں میں سے تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے درجات بلندکرے اور جملہ پسماندگان ولواحقین کو صبر جمیل سے نوازے آمین۔مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی نے قاضی محمد انوار کی وفات پر اپنے شدید صدمہ اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم ان کے والد مولانا محمد حسیب صدیقیؒ کے بچپن کے ساتھیوں میں سے تھے اور ہم سب کے سرپرست تھے۔
یوپی رابطہ کمیٹی کے سکریٹری ڈاکٹر عبید اقبال عاصم نے قاضی انوار کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم،بلند اخلاق اور اعلیٰ کردار کے مالک تھے،ہر ایک کی خوشی وغم میں شریک رہنے کے علاوہ موصوف گوناگوں صلاحیتوں کے مالک تھے۔ مرحوم کا شمار بہترین اور خوش الحان حفاظ میں ہوتاتھا۔ مسلم فنڈ کے سکریٹری محمد انس صدیقی،نائب منیجر سید آصف حسین اور تمام ذیلی اداروں کے ذمہ داران نے بھی قاضی انوار کے انتقال پر صدمہ کا اظہار کیا۔نبیرہ شیخ الہندؒ حاجی ریاض محمود نے رنج والم کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم آستانہئ شیخ الہند کے ایک اہم فرد کی حیثیت رکھتے تھے جو آج ہم سے رخصت ہوگئے۔
صبح گیارہ بجے مرحوم کی نماز جنازہ مولانا سید ارشد مدنی نے دارالعلوم کے احاطہ مولسری میں ادا کرائی۔ بعد ازاں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں تدفین قبرستان قاسمی میں عمل میں آئی۔پسماندگان میں دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔
دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی، دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی، ممتاز عالم دین مولانا ندیم الواجدی، کھتولی کی مشہور شخصیت محمد کامل، محمد شارق، ریکس ریمیڈیز دہلی کے ڈائریکٹر منیف اختر عثمانی، مولانا زکریا قاسمی نانوتوی، اشرف کریم عثمانی، سابق چیئرمین انعام قریشی، جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید، ڈاکٹر اختر سعید، ڈاکٹر ایس اے عزیر، راحت خلیل، مدنی ٹریولز کے ڈائریکٹر عمیر احمد عثمانی، سلیم احمد عثمانی، فائز سلیم صدیقی، ڈاکٹر محمد ایاز صدیقی، عدیل صدیقی، مدرسہ مرادیہ مظفرنگر کے مہتمم مولانا مفتی خلیل الرحمن، تسمیہ جونیئر ہائی اسکول کے پرنسپل جاوید مظہر، فیض عام انٹر کالج میرٹھ سے شارق عثمانی، حاجی ریحان الحق، مولوی محمد عمیس صدیقی، صدر الزماں قاسمی، قدر الزماں قاسمی کیرانوی، مفتی عارف قاسمی، قاری واصف عثمانی، قاری فوزان، ناگل برانچ کے منیجر ساجد حسین اورجاوید عثمانی سمیت دیوبند کی سیکڑوں سیاسی وسماجی شخصیات نے اس سانحہ وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

DT Network 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر