Latest News

مساجدکاقیام اور ان کی تعمیر میں حصہ داری ایمان کی عملی شہادت، شاہی جامع مسجد بہٹ کی تعمیر نو کے موقع پر مولانامنیرالدین نقشبندی کا خطاب۔

مساجدکاقیام اور ان کی تعمیر میں حصہ داری ایمان کی عملی شہادت، شاہی جامع مسجد بہٹ کی تعمیر نو کے موقع پر مولانامنیرالدین نقشبندی کا خطاب۔
سہارن پور:  قصبہ بہٹ کی شاہی جامع مسجد کی تعمیرنو کا افتتاح دارالعلوم دیوبند کے استاذحدیث مولانامنیرالدین عثمانی اور دیگر علماۓ کرام کے ذریعہ ہوا ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوۓ مولانامنیرالدین نقشبندی نے اہل قصبہ خصوصا دینی نوجوانوں کو مبارک باد پیش کی اور ان کے صالح جذبات پر قدردانی ظاہرکی۔ 
مولاناموصوف نے کہاکہ مساجد کی تعمیر آپ کے ایمان کی شہادت ہے جس کی دلیل اللہ نے کلام پاک میں یہ بیان فرمائی ہے کہ مساجد کو وہی لوگ آباد کرتے ہیں جو اللہ اور یوم آخرت وغیرہ پر ایمان رکھتے ہیں ۔ اب مساجد کی آبادی دوطرح سے ہے ایک ظاہری آبادی جس کیلۓ مالی تعاون بھی ہے اور دوسرے معنوی آبادی یعنی نماز تلاوت اور اعمال صالحہ سے زندہ رکھنا ۔ مولانا نقشبندی نے یہ بھی کہا کہ مساجد دنیا کی بہترین جگہ ہیں ۔ اخیر میں مسجد کے امام مولاناقاری راشد جمال قاسمی نے تمام مندوبین کا شکریہ ادا کیا۔

افتتاحی اجلاس میں مولانامحمداحمد استاذ جامعہ مظاہرعلوم سہارن پور، قاری عبداللہ کلیم قاسمی استاذ دارالعلوم دیوبند، مولانامفتی محمداحسان رشیدی استاد جامعہ اشرف العلوم رشیدی گنگوہ اور مفتی محمداسجد بہٹوی استاذمدرسہ فیضان رحیمی مرزاپور نے بطور خاص شرکت کی۔ بعدازاں مولانامنیرالدین عثمانی نے نمازجمعہ پڑھاکر رقت آمیز دعا کرائی ۔ اس موقعہ پر مولاناانیس الرحمان حافظ اقبال احمد سمیت کثیرتعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر