Latest News

دیوبند-روڑکی ریلوے لائن پروجیکٹ نے پکڑی رفتار۔

دیوبند-روڑکی ریلوے لائن پروجیکٹ نے پکڑی رفتار۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
دیوبند، روڑکی ریلوے لائن پروجیکٹ میں تیزی آگئی ہے، ضلع میں زمین ایکوائر کرنے کا کام پورا ہوگیا ہے، اب گیہوں کی فصل کی کٹائی کے بعد انتظامیہ تمام زمین کو اپنے قبضے میں کرے گا۔ نئی ریل لائن میں استعمال ہونے والی زمین کا قریب 90فیصد کسانوں کو معاوضہ مل گیا ہے۔ کسانوں کے کسی بھی طرح کے مظاہرہ کا اب کوئی امکان نہیں ہے۔ جس کے بعد ”اورجا نگم“ نے بھی لائن شفٹنگم کا کام بھی شروع کردیا، امید ہے کہ کچھ ماہ کے بعد نئی لائن کے ٹریک پر مٹی ڈالنے کا کام شروع ہوجائے گا۔ پانچ سال پہلے مرکزی حکومت نے دیوبند سے روڑکی تک نئی ریل لائن بچھانے کا اعلان کیا تھا، قریب 4سال پہلے اس نئی ریل لائن کی اسکیم پر کام شروع ہوگیا تھا، قریب 691کروڑ کی لاگت سے اس نئی ریل لائن اسکیم کو 2021تک پورا کرنے کا ہدف رکھا گیا تھا مگر کورونا کی وجہ سے اور معاوضہ کو لے کر کسانوں سے سمجھوتہ نہ ہونے سے کام بیچ میں رک گیا تھا۔ دیوبند سے روڑکی تک 27.45کلو میٹر لمبی یہ ریلوے لائن بننی ہے، سہارنپور کے 14گاؤں سے 17کلو میٹر ریلوے لائن بنائی جائے گی، ان گاؤں میں 86.26ہیکٹیئر زمین پر نشاندہی کردی گئی ہے۔ ہری دوار ضلع میں قریب 11کلو میٹر ریلوے لائن بنائی جائے گی جس میں 11کسانوں کی 51ہیکٹیئرزمین استعمال ہوگی۔ اب انتظامیہ نے زمین ایکوائر کا کام پورا کرنے کے ساتھ ساتھ قریب 90فیصد کسانوں کو معاوضہ دیدیا ہے، اب کسی بھی طرح کی روکاٹ نہ ہونے سے اس کام میں تیزی آجائے گی۔ اورجا نگم نے لائن شفٹ کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔ واضح ہو کہ 33کلو میٹر دوری ہوجائے گی کم، دیوبند سے روڑکی تک نئی ریلوے لائن بننے میں علاقہ کے لوگوں کو اس کا فائدہ ہوگا، دہلی سے روڑکی تک کی دوری میں 33کلو میٹر کا فرق آجائے گا۔ ٹرین ابھی تک روڑکی وایا ٹپری ہوکر جاتی ہے، نئی ریل لائن بننے سے دیوبند سے سیدھے روڑکی جائے گی، دوری کم ہونے پر مسافروں کا وقت اور کرایہ دونوں بچے گا۔ روڑکی ریلوے لائن اسکیم میں ضلع کے 14گاؤں کے 919کسانوں کی 86.26ہیکٹیئر زمین لی گئی ہے اس میں ابھی تک 787کسانوں کو معاوضہ دیا جاچکا ہے، صرف 132کسانوں کو معاوضہ دیا جائے گا۔ یہ ریلوے لائن ضلع کے 14گاؤں میں جٹول، مجھول، زبردست پور، نعمت پور،بہڑہ خاص، ماجری، سالا پور، راجوپور، دونی چند پور، اسعد پور کرنجالی، دیوال ہیڑی، نور پور، دیوبند حدود سے ہوکر گزرے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر