Latest News

سڑک پر دوڑتی کار اچانک آگ کے شعلے میں تبدیل، کار سوار لوگ بال بال بچے۔

سڑک پر دوڑتی کار اچانک آگ کے شعلے میں تبدیل، کار سوار لوگ بال بال بچے۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
یوبند۔انبہٹہ روڈ پر چلتی ایک کار اچانک پنکچر ہونے کے بعد آگ کا شعلہ بن گئی،حالانکہ غنیمت یہ رہی کہ کار میں سوار بچوں سمیت سات افراد آگ سے بال بال بچ گئے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پاپاتاہم تب تک گاڑی جل چکی تھی۔جمعہ کو کلسٹھ گاؤں کا رہنے والا سریندر اپنے والد ضلع سنگھ اور بہن پرمیلا و اپنے بیٹوں مونو، سونو (13) اور بہن کے بچے چندو (16) اور گولی (14) کے ساتھ گاؤں لکھنوتی میں واقع دوسری بہن کے یہاں بھات دینے گیا تھا۔
سہ پہر 3 بجے کے قریب واپس آتے ہوئے دیوبند۔انبہٹہ روڈ پر اس کی کار پنکچر ہو گئی اور بے قابو ہو کر سڑک پر کھڑے بجلی کے کھمبے اور پھر ایک درخت سے ٹکرا گئی۔ اس دوران اچانک کار میں آگ لگ گئی جس سے کار سوار افراد سمیت سڑک سے گزر رہے مسافرین میں بھی چیخ و پکار مچ گئی،راہگیروں کی مدد سے کسی طرح گاڑی میں سوار تمام افراد گاڑی سے باہر نکل آئے۔ لیکن وہ بجلی کے کھمبے اور درخت سے ٹکرانے کی وجہ سے زخمی ہوگئے۔ خوش قسمتی سے وہ جلتی ہوئی گاڑی میں سے وقت رہتے باہر نکل گئے ورنہ کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔ اس دوران راہگیروں نے گاڑی میں بھڑکتی ہوئی آگ دیکھ کر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ جس کے بعد موقع پر پہنچنے والے فائر بریگیڈ کے عملے نے گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ لیکن اس وقت تک گاڑی جل چکی تھی۔ اس دوران کار میں سوار تمام زخمیوں کو دیوبند کے پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا۔ جہاں سے ابتدائی طبی امدادبعد وہ سبھی گھر چلے گئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر