Latest News

دیوبند میں گوشت کی دکانوں پر کی گئی چھاپہ ماری، غیر قانونی طورپر گوشت کا کاروبار کرنے والوں پر ہوگی سخت کارروائی: ایس ڈی ایم۔

دیوبند میں گوشت کی دکانوں پر کی گئی چھاپہ ماری، غیر قانونی طورپر گوشت کا کاروبار کرنے والوں پر ہوگی سخت کارروائی: ایس ڈی ایم۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
ایس ڈی ایم اور سی او نے دیوبند میں غیر قانونی گوشت کی دکانوں پر چھاپہ مارا، جس کی وجہ گوشت کے تاجروں میں کھلبلی مچ گئی، اس دوران کئی دکانوں سے گوشت کے نمونے جانچ کے لیے بھجوائے گئے، جب کہ غیر قانونی طور پر گوشت کا کام کرنے والوں کو نوٹس بھی دیئے گئے۔

ہفتہ کو ایس ڈی ایم دیوبند دیپک کمار، سی او درگا پرساد تیواری نے سپلائی انسپکٹر کے ساتھ محلہ شاہ بخاری، سرسٹہ بازار، بیرون کوٹلہ، ریتی چوک، پٹھان پورہ سمیت کئی مقامات پر گوشت کے تاجروں کے خلاف چھاپے ماری،جس سے گوشت تاجروں میں کھلبلی مچ گئی اور وہ اپنی دکانیں بند کر کے ادھر ادھر ہونے لگے۔اس دوران جہاں ایس ڈی ایم نے کئی لائسنس نہ رکھنے والوں اور قواعد کے خلاف گوشت کا کاروبار کرنے والوں کو نوٹس دیئے وہیں کئی دکانداروں سے گوشت کے نمونے لیکر بھی جانچ کے لیے بھیجے گئے۔ایس ڈی ایم دیپک کمار نے کہا کہ غیر قانونی گوشت کا کاروبار کرنے والوں یا قواعد کے خلاف گوشت فروخت کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا، ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انہیں جیل بھیجا جائے گا۔ انتظامیہ کی کارروائی سے گوشت کے تاجروں میں دن بھر کھلبلی مچی رہی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر