Latest News

سورج رائے بنے ضلع سہارنپور کے نئے ایس پی دیہات۔

سورج رائے بنے ضلع سہارنپور کے نئے ایس پی دیہات۔
سہارنپور: (سمیر چودھری)
سہارنپور کے ایس پی دیہات اتل شرما کے تبادلے کے بعد میرٹھ کے اے ایس پی سورج رائے کو سہارنپور کا نیاایس پی دیہات بنایا گیا ہے۔ سورج رائے 2018 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔سہارنپور کے دیہی علاقے کے ایس پی اتل شرما کو چترکوٹ کا ایس پی بنایا گیا ہے۔ اس کے بعد ایس پی دیہات کا عہدہ خالی ہوگیا تھا۔ 
ہفتہ کو میرٹھ میں تعینات اے ایس پی سورج رائے کو سہارنپور کا ایس پی دیہی بنا دیا گیا ہے۔ سورج رائے 2018 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ ان کا شمار اپنے بیچ کے بہترین افسروں میں ہوتا ہے۔
سہارنپور میں اے ایس پی (دیہی) کے عہدے پر تعینات آئی پی ایس اتل شرما کو جمعہ کو ترقی دی گئی۔ انہیں چترکوٹ کا پولیس سپرنٹنڈنٹ بنایا گیا ہے۔ یہ ضلع میں ان کا پہلا چارج ہوگا۔جمعہ کو حکومت نے آئی پی ایس افسران کے تبادلوں کی فہرست جاری کی تھی۔ اسی کڑی میں سہارنپور میں تعینات اے ایس پی اتل شرما کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔ 
حکومت نے انہیں چترکوٹ کے پولیس سربراہ کے طور پر ترقی دی ہے۔ اتل شرما جو اصل میں غازی آباد کے رہنے والے ہیں،انہوں نے 4 دسمبر 2020 کو سہارنپور میں اے ایس پی رورل کا چارج سنبھالا۔ اتل شرما 2016 بیچ کے ایک شاندار آئی پی ایس افسر ہیں۔ ضلع میں دو سال کے دور میں ایس پی دیہات نے جرائم پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ پولیسنگ کو بہتر بنانے کا کام کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر