Latest News

دیوبند میں جمعیة علماءہند کی مجلس منتظمہ کا دو روزہ اہم اجلاس 28 مئی سے، تیاریاں جنگی پیمانے جاری، ڈ ی ایم نے کیا جلسہ گاہ کا معائنہ۔

دیوبند میں جمعیة علماءہند کی مجلس منتظمہ کا دو روزہ اہم اجلاس 28 مئی سے، تیاریاں جنگی پیمانے جاری، ڈ ی ایم نے کیا جلسہ گاہ کا معائنہ۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
جمعیة علماءہند کے مجلس منتظمہ کا دو رزہ اہم اجلاس 28-29 مئی کو عیدگاہ میدان میںمنعقد ہوگا،جس کی تیاریاں جنگی پیمانے پر چل رہی ہیں اور آخری مرحلہ میں ہیں، آج ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے عیدگاہ میدان پہنچ کر تیاریوں کا معائنہ کیا اور مقامی انتظامیہ اور فائربریگیڈ کے حکام کو ضروری ہدایات دیں۔ 
اس دوران انہوں نے جمعیة علماءکے ضلع جنرل سکریٹری سید ذہین احمد سے پروگرام کے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کرتے ہوئے مقامی افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ ڈی ایم اکھلیش سنگھ نے جلسہ گاہ کا اندر اور باہر سے باریک بینی سے معائنہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔
ایس پی دیہات سورج رائے نے بھی سیکورٹی کے نقطہ نظر سے عیدگاہ گراونڈ اور جلسہ گاہ کا معائنہ کیا، انہوں نے آس پاس کے علاقہ کا بھی جائزہ لیا اور پولس انتظامیہ کو تمام تیاریاں کرنے کا حکم دیا۔
اس دوران ایس ڈی ایم دیپک کمار، سی او درگا پرساد تیواری، کوتوالی انچارج پربھاکر کینتورا، ایگزیکٹیو آفیسر دھیریندر رائے کے علاوہ جمعیة علماء ہند کے سید ذہین احمد، مولانا ابراہیم قاسمی، مولانا سرتاج اور قاری ایوب وغیرہ موجودرہے۔
واضح رہے کہ جمعیة علماءہند کی مجلس منتظمہ کا دو رزہ اہم اجلاس کل سے 28-29 مئی (ہفتہ، اتوار) کو دیوبند کے عیدگاہ میدان میں منعقد کیا جا رہا ہے، جمعیة علماءہند کے صدرو سابق رکن پارلیمنٹ مولانا سید محمود مدنی کی صدارت میں منعقد اس اجلاس میں ملک بھر سے اراکین منتظمہ اور جمعیة علماءکے نامور علماءکرام شرکت کرینگے۔ بتایا گیا ہے کہ پروگرام میں ملک کی موجودہ تشویشناک صورتحال، اقلیتوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس کے علاوہ ملک میں امن شانتی کی فضاءکو برقراررکھنے، گیانواپی مسجد، متھرا عیدگاہ مسجد، قطب مینار مسجد جیسے مسلسل پیدا کئے جارہے تنازعات پر بھی علماءکرام سرجوڑ کر غوروفکر کرینگے، اتنا ہی نہیں بلکہ ملک میں پھیلائی جارہی نفرت کے خلاف اور کامن سول کوڈ کے خلاف بھی اس اجلاس اہم فیصلے لئے جاسکتے ہیں۔ جمعیة کارکنان اور عہدیدان مسلسل اجلاس کی تیاریاں میں مصروف ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر