Latest News

آئی ا ےاے کے وفد نے کی دارالعلوم کے ذمہ داران سے ملاقات، دارالعلوم دیوبند کی تاریخ اور خدمات کی ستائش، ملاقاتوں سے آپسی غلط فہمیاں دور ہوتی ہیں: مہتمم دارالعلوم دیوبند۔

آئی ا ےاے کے وفد نے کی دارالعلوم کے ذمہ داران سے ملاقات، دارالعلوم دیوبند کی تاریخ اور خدمات کی ستائش، ملاقاتوں سے آپسی غلط فہمیاں دور ہوتی ہیں: مہتمم دارالعلوم دیوبند۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
انڈین انڈسٹریز ایسوسی ایشن کا ایک نمائندہ وفد نے آئی آئی اے کے چیئرمین ضرار بیگ کی قیادت میں دارالعلوم دیوبند پہنچ کر ادارہ کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی ،نائب مہتمم مولانا عبد الخالق مدراسی و نائب مفتی راشد اعظمی سے ملاقات کی۔ 
ادارہ کے مہتمم ویگر ذمہ داران نے انڈین انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے وفد کا نہایت گرم جوشی کے ساتھ استقبال کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ملاقاتوں سے فاصلے ختم ہوتے ہیں اس کے علاوہ ایک دوسرے کے تئیں شک وشبہات بھی دور ہوجاتے ہیں ۔مولانا مفتی ابوالقاسم نے کہا کہ انٹر نیٹ کے اس زمانہ میں شک وشبہات والے پیغامات اور آراءسے بچنے کی ضرورت ہے بلکہ موجودہ نوجوان نسل کو اپنی پوری توجہ تعلیم کے حصول پر لگانی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں اور بلا تفریق مذہب وملت کوئی بھی شخص دارالعلوم آسکتا ہے اور یہاں دی جانے والی تعلیم اور اس میں پائی جانے والی شفافیت کا از خود جائزہ لے سکتا ہے۔
مفتی ابوالقاسم نعمانی نے وفد کے نمائندوں کو بتایا کہ اس ادارہ میں مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری اور پروفیشنل تعلیم دینے کا بھی نظم ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دارالعلوم دیوبند نے ہمیشہ عدم تشدد اور امن و سلامتی و پیار محبت کا تعلیمات دی ہے، یہاں طلبہ حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہیں۔
ادارہ کے نائب مہتمم مولانا عبد الخالق مدراسی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے دارالعلوم دیوبند کی سنہری تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایاکہ ملک کی آزاد میں دارالعلوم دیوبند اور علماءدیوبند کا بنیادی کردار ہے،ملک آزادی کے لئے ہمارے اکابرین نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔بعد ازاں مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے ایسوسی ایشن کے تمام نمائندوں کو دارالعلوم دیوبند کی تاریخ پر مبنی ایک کتاب پیش کی۔اسی دوران دارالعلوم کے میڈیا ترجمان اشرف عثمانی نے دارالعلوم دیوبند کے خوبصورت کردار اور ادارہ کا شاندار تعلیمی نظام شرائط وضوابط اور تعلیمی معیار پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دارالعلوم دیوبند کا ہر ایک طالب علم ملک کے آئین کی پاسداری کرتے ہوئے اور حب الوطنی کو جذبہ سے سرشار ہووکرتعلیم حاصل کرتا ہے۔

اس رسمی گفتگو کے بعد وفد کے ارکان دیپک راج سنگھل ،سابق چیئرمین برجیش کنسل،انکور گرگ،وجے گردھر ودیگر ارکان نے مسجد رشید ،ادارہ کی نئی لائبریری اور اس میں موجود بیش قیمت کتابوں اور تعلیمی شفافیت کے علاوہ دارالعلوم کی تاریخ کے بارے میں تفصیلات جاننے کے بعد نہایت خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ بعد ازاں اشرف عثمانی، مولوی اسجد، مہمان خانہ کے انچارج مولانا مقیم الدین نے ضرار بیگ، پنکج گپتا، کنال گردھر، دیپک راج سنگھل، برجیش کنسل، انکو گرگ، وجے گردھر، راج کشور، سمت دھون، شیو پرساد اگروال، رتیش بنسل ایڈوکیٹ، پنیت بنسل، نیرج کنسل، گریش کوہلی، راجیو بھاٹیہ اور ڈاکٹر سکھ پال سنگھ کو دارالعلوم کی عمارتوں کو دکھایا اور وہاں کے نظام کی تفصیلات بتائیں۔ وفد کے ارکان دارالعلوم کے نظام، وہاں کی صفائی ستھرائی اور تعلیمی نظام سے بہت زیادہ متاثر ہوئے۔وفد نے دارالعلوم کے تمام ذمہ داران اور وہاں موجود دیگر خدمتگاروں کا شکریہ ادا کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر