Latest News

بجلی محکمہ نے پی ایس سی فورس کے ساتھ کی بجلی کی چیکنگ، صارفین میں مچی کھلبلی، 35 صارفین کے خلاف بجلی چوری کا معاملہ درج۔

بجلی محکمہ نے پی ایس سی فورس کے ساتھ کی بجلی کی چیکنگ، صارفین میں مچی کھلبلی، 35 صارفین کے خلاف بجلی چوری کا معاملہ درج۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
بجلی کارپوریشن نے بجلی چوری روکنے کے لیے سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔ منگل کو کارپوریشن کے اہلکار پی اے سی فورس کے ساتھ علاقہ کے گاو ¿ں پھلاس،سانپلہ اور تھیتکی میں چیکنگ کے لیے پہنچی۔ جہاں کئی مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی۔ تمام افراد کے خلاف بجلی چوری کی ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے۔ پی اے سی فورس کے ساتھ شروع کی گئی چیکنگ مہم نے لوگوں میں ہلچل مچا دی۔حکومت کی منشاءکے مطابق بجلی چوری روکنے کے لیے بجلی کارپوریشن کے افسران ایکشن کے موڈ میں آگئے ہیں۔ منگل کو کارپوریشن کے ایگزیکٹیو انجینئر سدھاکر کی قیادت میں ٹیم پی اے سی فورس کے ساتھ پھلاس،تھیتکی اور سانپلہ گاو ¿ں میں چیکنگ کے لیے پہنچی۔ پولیس فورس کو ایک ساتھ دیکھ کر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایکس ای این سدھاکر نے بتایا کہ چیکنگ کے دوران کئی مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی ہے۔ بجلی چوری کے الزام میں 35 سے زائد صارفین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ ایکس ای این نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے مسلسل مہم جاری رہے گی۔ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف نہ صرف قانونی کارروائی کی جائے گی، ساتھ ہی اگر بجلی کا کوئی کنٹریکٹ ورکر بھی اس میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ چیکنگ کے دوران ایس ڈی او سعادت سلیم، دنیش کمار، راہل بنسل وغیرہ افسران موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر