Latest News

پٹاخہ فیکٹری دھماکہ کی سی ایم یوگی نے طلب کی رپورٹ، سہارنپور پٹاخہ فیکٹری دھماکے میں اب تک پانچ کی موت۔

پٹاخہ فیکٹری دھماکہ کی سی ایم یوگی نے طلب کی رپورٹ، سہارنپور پٹاخہ فیکٹری دھماکے میں اب تک پانچ کی موت۔
سہارنپور: (سمیر چودھری)
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پٹاخہ فیکٹری میں ہوئے دھماکے پر سہارنپور ضلع انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے، جسے اتوار کو وزیر اعلی کے دفتر بھیج دیا گیا ہے۔ ڈی ایم اکھلیش سنگھ نے اتوار کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے کل رات ان سے فون پر بات کی اور واقعہ کی مکمل معلومات لی۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے چار افراد کے خاندان کی مالی حالت کمزور ہے جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک کے خاندان کے پاس زرعی زمین ہے۔ چار مرنے والوں کے خاندانوں کو چیف منسٹر فنڈ سے مالی امداد دی جائے گی اور ایک کے لواحقین کو مکھیا منتری کرشی یوجنا کے تحت مدد ملے گی۔ زخمی ونش شرما کو بھی سرکاری امداد دی جائے گی جس کا علاج پی جی آئی چنڈی گڑھ میں چل رہا ہے۔

ایس ایس پی آکاش تومر نے بتایا کہ پٹاخوں کی یہ فیکٹری چند سال پہلے تک سرساوہ کے گاو ¿ں سلیم پور کے آبادی والے علاقے میں تھی۔ آٹھ سال قبل اس میں ایک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔ تب سے یہ کارخانہ آبادی سے ہٹا کر کھیت اور جنگل میں محفوظ مقام پر آ گیا۔ لائسنس یافتہ فیکٹری میں 15 کلو انار بنانے کی گنجائش تھی۔ فیکٹری میں سات افراد کام کرتے تھے۔ہفتہ کی شام پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہوا۔
حادثہ کے وقت وہاں چھ افراد موجود تھے۔ دھماکے میں فیکٹری مالک راہل سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوا۔ہفتہ کی شام پٹاخہ فیکٹری میں آگ اور دھماکے سے سہارنپور لرز اٹھا۔ حادثے میں فیکٹری مالک سمیت اب پانچ افراد جاں بحق، 12 کے قریب افراد جھلس گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ دھماکے سے عمارت تباہ ہو گئی۔ ملبہ دور دور تک گرا۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور پولیس انتظامیہ کے افسران امدادی کاموں میںدیر رات تک مصروف رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر