Latest News

دارالعلوم وقف دیوبند کے رُکن مشاورت بزرگ مولانا زکریا نانوتوی کے انتقال پرمہتمم مولانا سفیان قاسمی نے کیا تعزیت کا اظہار۔

دارالعلوم وقف دیوبند کے رُکن مشاورت بزرگ مولانا زکریا نانوتوی کے انتقال پرمہتمم مولانا سفیان قاسمی نے کیا تعزیت کا اظہار۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
دارالعلوم وقف دیوبند کے مجلس مشاورت کے رکن اور نانوتہ کی جامع مسجد کے امام وخطیب بزرگ عالم دین مولانا زکریا نانوتوی کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کی خبر سے متعلقین میں غم کی لہر دوڑگئی ، دارالعلوم وقف سمیت تعلیمی اداروں کے ذمہ داران نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ 
تفصیل کے مطابق مولانا زکریا نانوتوی (80سال) گزشتہ رمضان سے بیمار چل رہے تھے ، اطلاع کے مطابق 10دن قبل وہ دہلی کے ایس کورٹ اسپتال میں داخل تھے۔
ان کے انتقال پر دارالعلوم وقف کے مہتمم مولانا سفیان قاسمی نے کہا کہ دارالعلوم وقف دیوبند اپنے ایک محسن اور مو ¿قر رکن مشاورت سے محروم ہوگیا ۔ مولانا مرحوم اپنی صائب رائے ، طویل تجربات کی بنا پر دارالعلوم وقف کے لئے بہترین مشیر اور مخلص انسان تھے ۔ حضرت نانوتوی سے وطنی تعلق کی بنا پر خانوادہ  قاسمی سے ان کے مخلصانہ مراسم رہے اور انہوں نے ہمیشہ اپنی خدمات اور کاموں سے اس کا اظہار بھی کیا۔ یہ بڑا حادثہ ہے اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کو اعلیٰ علیین میں جگہ مرحمت فرمائے اور پیچھے رہ جانے والوں کو صبر وثبات کی دولت عطا فرمائے۔ 
مولانا احمد خضر شاہ مسعودی شیخ الحدیث وقف دارالعلوم نے کہا کہ مولانازکریا نانوتوی کی دارالعلوم وقف سے مخلصانہ وابستگی رہی ، ان کے بصیرت مندانہ رائے اور مشورہ ہمیشہ کارآمد ثابت ہوا۔ اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کو اس جہان کی تمام نعمتوں سے نوازے اور اہل خانہ اور متعلقین کو صبر کی توفیق عطا فرمائے۔ 
ممتاز ادیب مولانا نسیم اختر شاہ قیصر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ نانوتہ میں مولانا زکریا دیوبندی فکر کے بڑے ترجمان تھے، انہیں اکابر دیوبند سے والہانہ محبت تھی جس کا اظہار مختلف اوقات میں مجلسوں اور جلسوں کی صورت میں ہوتا رہتا تھا ۔ مولانا کی مو ¿قر شخصیت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔ مرحوم کی نماز جنازہ رات ساڑھے دس بجے قصبہ نانوتہ میں ادا کرائی گئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ پانچ بیٹے اور پانچ بیٹیا ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر