Latest News

بغیر لائسنس گوشت فروخت کرنے والوں پر ہوگی سخت کارروائی، لائسنس یافتہ تاجروں کے ساتھ میٹنگ میں ایس ڈی ایم دیوبند کا انتباہ۔

بغیر لائسنس گوشت فروخت کرنے والوں پر ہوگی سخت کارروائی، لائسنس یافتہ تاجروں کے ساتھ میٹنگ میں ایس ڈی ایم دیوبند کا انتباہ۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
دیوبند کے ایس ڈی ایم سمیت پولیس افسران نے منگل کے روز رجسٹرڈ گوشت تاجروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور ان سے کہا کہ تمام گوشت کے تاجر جن کے پاس لائسنس ہو صرف وہ ہی دوکانوں پر گوشت فروخت کریں اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لائسنس میں جو شرائط موجود ہیں ان پر عمل کرتے ہوئے گوشت فروخت کریں ۔ایس ڈی ایم اور افسران نے گوشت تاجروں سے کہا کہ اگر کوئی گوشت تاجر بغیر لائسنس یا انتظامیہ کی شرائط و گائڈ لائن کی خلاف ورزی کریگا تو اس کے خلاف سخت کار روائی عمل میں لائی جائے گی۔میونسپل بورڈ کے دفتر کے احاطہ میں واقع منعقد ہونے والی اس میٹنگ میں ایس ڈی ایم دیپک کمار نے کہا کہ اگر کوئی بھی گوشت کا تاجر بغیر لائسنس کے گوشت فروخت کرتا ہوا پایا گیا تو احکامات کی خلاف ورزی کے جرم میں اس کے خلاف قانونی کار روائی کی جائی گی۔انہوں نے کہا ہر پندرہ دنوں کے بعد گوشت کی تمام دوکانوں کا معائنہ کیا جائے گا۔میٹنگ میں موجود سپلائی آفیسر رام جیت سنگھ نے بتایا کہ اس پورے علاقہ میں گوشت کی 32دوکانیں رجسٹرڈ ہیں ۔انہوں نے تمام رجسٹرڈ گوشت تاجروں کو اپنی دوکانوں پر کالے شیشے لگانے ،ڈیپ فریزر کا انتظام کرنے ،دوکان کے اندر چھ فیٹ تک ٹائلس لگانے اور صفائی ستھرائی پر خاص دھیان دینے کے احکامات دئیے۔
علاوہ ازیں سی ام درگا پرساد تیواری اور کوتوالی انچارج پربھاکر کینتورا نے بھی گوشت تاجروں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی گوشت تاجر غیر قانونی طریقہ سے جانور نہیں کاٹے گا ۔انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر کوئی بھی گوشت تاجر غیر قانونی جانور کاٹنے میں ملوث پایا گیا تو اس کا لائسنس منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے خلاف سخت قانونی کار روائی کی جائے گی اور اس کا نام غیر قانونی طریقہ جانور کاٹنے والوں کی فہرست میں شامل کرلیا جائے گا۔اس میٹنگ میں تحصیل دارتپن کمار مشرا،ای او ڈاکٹر دھریندر کمار رائے،ہیلتھ اور اشیائے خوردنی کے جائزہ کار پوپن کمار سمیت دوسرے افسران بھی موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر