Latest News

مدارس اسلامیہ میں جدید داخلوں کا عمل جاری، دارالعلوم میں ہفتم تک کے نتائج آئے، دارالعلوم وقف میں تعلیمی سرگرمیاں شروع، دارالعلوم زکریا کی مجلس تعلیمی کا جدید داخلوں کے متعلق اہم فیصلہ۔

مدارس اسلامیہ میں جدید داخلوں کا عمل جاری، دارالعلوم میں ہفتم تک کے نتائج آئے، دارالعلوم وقف میں تعلیمی سرگرمیاں شروع، دارالعلوم زکریا کی مجلس تعلیمی کا جدید داخلوں کے متعلق اہم فیصلہ۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
دینی مدارس میں اس وقت جدید داخلوں کا عمل تیزی سے جاری ہے، حالانکہ دیوبند پہنچے ہزاروں طلبہ کی تعدادنتائج منظر عام پر آنے کے ساتھ اب آہستہ آہستہ کم ہونے لگی،عظیم علمی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند میں اول تا ہفتم تک کے نتائج آچکے ہیں جبکہ دورہ حدیث کانتیجہ آخری مرحلہ میں ہے، وہیں ایشیا کی مشہور دینی درسگاہ دارالعلوم وقف دیوبند میں تیزی کے ساتھ داخلوں کا عمل تکمیل تک پہنچا اور یہاں گزشتہ 19 مئی سے باضابطہ طور پر تعلیمی سرگرمیاں شروع کردی گئی۔
اس کے علاوہ ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم زکریا دیوبند میں داخلوں کاعمل تیزی سے جاری ہے اور آخری مرحلہ میں ہے، اس کے علاوہ مشہور دینی ادارہ جامعہ امام محمد انور شاہ میں اول تا دورہ حدیث تک کے تمام داخلوں کی کارروائی مکمل ہوگئی اور آج سے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیاہے۔ مشہور ادارہ جامعة الشیخ حسین احمد مدنی بھی اول تادورہ حدیث شریف تک کے داخلوں کا سلسلہ تاہنوزجاری ہے۔ 
دینی تعلیم کے مرکزدیوبند میں عیدکے فوراً بعد تمام مدارس میں داخلوں کی سرگرمیاں شروع ہوجاتی ہیں ،حالانکہ کووڈ19 کے کے سبب گزشتہ دوسالوں تک یہاں جدید طلبہ کی آمد نہ ہونے کے کے سبب شہر کی گلیاں بھی سونی تھی لیکن اس مرتبہ ایک بار پھر روایتی چہل پہل اور رونقیں یہاں لوٹی اورملک بھر سے پندرہ ہزاروں سے زائد طلبہ دیوبند میں حصول تعلیم کی خواہش کے لیکر پہنچے اور امتحان داخلہ میں شرکت کی۔ حالانکہ اس مرتبہ آئی ڈی پروف اور دستاویزات کی سختی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود حصول علم کے تئیں مہمان رسول کا جوش و جذبہ قابل دید ہے۔
دارالعلوم دیوبند کے ذریعہ بنائے گئے موقوف علیہ کے قانون کے تحت پہلے ہی مرحلہ میں طلبہ کی بڑی تعداد میدان سے باہر ہوگئی تھی۔جس کے بعد جملہ امتحان میں کامیاب حاصل کرنے والے طلبہ کو داخلہ دیاگیا ،جس کے تحت اول میں 55 دوم 66 سوم49 چہارم 83 پنجم 101 ششم 220 اور ہفتم میں 311 طلبہ کو انتخاب عمل میں آیاہے، اس کے علاوہ دورہ حدیث کا نتیجہ آخری مرحلہ میں ہے اور امید ہے کہ دورہ حدیث میں پانچ سو سے چھ سو جدید طلبہ کا انتخاب عمل میں آئیگا۔ وہیں دارالعلوم دیوبند وقف دیوبند میں تیزی کے ساتھ داخلہ کاعمل مکمل کیاگیا اورڈیڑھ ہزار سے زائد جدید طلبہ کو داخلہ دیاگیا۔ نائب مہتمم مولانا شکیب قاسمی نے بتایاکہ داخلہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد 19 مئی سے ادارہ میں باضابطہ طورپر تعلیمی سال کا آغاز کردیاگیاہے۔ 
وہیں ہائیوے پر واقع ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم زکریادیوبند کی مجلس تعلیمی نے اس سال ایک ہزار سات سو طلبہ کو داخلہ دینے کا فیصلہ کیاہے۔ مہتمم مولانا مفتی شریف خان قاسمی نے بتایا مجلس تعلیمی نے ادارہ میں سال رواں 1700 جدید طلبہ کو داخلہ دینے کا فیصلہ کیا،جس کے تحت دورہ حدیث شریف میں 600 طلبہ کو داخلہ دیا جائیگا،انہوں نے بتایاکہ دیگر جماعتوں بشمول حفظ وتجوید، عربی ال تا ہفتم،تکمیل و افتاءاور تکمیل و ادب میں 1100 طلبہ کو داخل کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایاکہ ادارہ میں داخلہ کا عمل جاری ہے، بہت جلد داخلہ کی کارروائی مکمل کرکے تعلیمی سال کا آغاز کردیا جائیگا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر