Latest News

حضرت صوفی محمد الیاس قاسمی ندوی کا انتقال، کرناٹک میں تدفین۔

حضرت صوفی محمد الیاس قاسمی ندوی کا انتقال، کرناٹک میں تدفین۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
حضرت مولانا صوفی محمد الیاس قاسمی ندوی مظاہری آج صبح فجر کی آذان کے وقت اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔صوفی مرحوم حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب نوراللہ مرقدہ کے خاص شاگرد رشید تھے۔
صوفی مرحوم کی پوری زندگی سہارنپور اور دیوبند کے علاقے میں ہی گزری۔ زیادہ تر انکا قیام دیوبند کی جامع مسجد میں ہی رہا لیکن گزشتہ تین، چار سال سے وہ اپنے وطن مالوف ریاست کرناٹک میں منتقل ہوگئے تھے۔مذکورہ معلومات ہند سماچار کے سابق سینئر ایڈیٹر طارق عثمانی نے دی ۔ انوں نے کہاکہ مرحوم کے لئے دعاءایصال ثواب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے مرحوم کو مستجاب الدعوات کا درجہ عنایت فرمایا تھا اور انکی اس صفت سے ایک بڑی تعداد فیض یاب ہوتی رہی۔
صوفی جی مرحوم پورے سال ہمیشہ روزہ رکھتے تھے اور تلاوت قرآن کریم انکا زیادہ تر مشغلہ رہا، مرحوم بلند پایہ حافظ القرآن تھے بیشتر سالوں میں حج بیت اللہ سے مستفیض ہوتے رہے ، حج پر جاتے وقت انکے چہرے کی رونق دیدنی ہوتی تھی، جو لوگ انکو حج کروایا کرتے تھے واپسی میں بقایا رقم انکو واپس کردیا کرتے تھے ، پورے ہندوستان میں مرحوم کے عاشقوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے آمین۔ انکی تدفین انکے آبائی گاوں گورم مناہلی ضلع چتل درگ کرناٹک میں بعد نماز عصر عمل میں آئی۔ 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر