Latest News

دارالعلوم زکریا دیوبند میں تعلیمی سال کا آغاز، رئیس الجامعہ مفتی شریف خان قاسمی نے طلبہ کو قیمتی پندو نصائح سے نوازا۔

دارالعلوم زکریا دیوبند میں تعلیمی سال کا آغاز، رئیس الجامعہ مفتی شریف خان قاسمی نے طلبہ کو قیمتی پندو نصائح سے نوازا۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
ہائیوے پر واقع ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم زکریا دیوبند میںنئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر ایک اصلاحی مجلس منعقد ہوئی،جس میں جامعہ کے مہتمم مولانا مفتی محمد شریف خان طلباءکوقیمتی پندونصائح سے نوازتے ہوئے انہیں ادارہ کے قواعدہ کے ضوابط سے روشناس کرایا۔ انہوں نے کہاکہ خوش نصیب ہیں آپ لوگ کہ اللہ پاک نے آپ کو علم دین حاصل کرنے کے لئے منتخب فرمایا ،پوری دنیا میں آپ کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھاجاتاہے۔ انہوںنے کہاکہ طلباءعزیز اپنی اہمیت کو سمجھیں اور لایعنی مشاغل سے کلی طورپر اجتناب کرکے اپنی تمام تر توجہ حصول علم دین پر صرف کریں ۔ انہوں نے وقت کی قدر دانی کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ آپ کاایک ایک لمحہ قیمتی ہے اسلئے وقت کی قدرکریں۔ 
انہوں نے اکابرین دیوبند کی زریں خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ طلباءاکابرین علماءکو اپنے لئے مشعل راہ بنائےں اور ان کے نقش قدم پر چل کر دونوں جہاں میں سرخروئی حاصل کریں۔ مولانامفتی محمد شریف خان قاسمی نے ادارہ میں داخل جدید و قدیم طلباءکا استقبال کرتے ہوئے انہےں ادارہ کے اصول و ضوابط سے روشناس کرایا اور کہاکہ مدرسہ انتظامیہ آپ کی خےر خواہ ہے اس کے فےصلے ہمیشہ آپ کے ہی مفاد مےں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے بتائے ہوئے ملحوظات کو ہمےشہ پےش نظر رکھیں۔ 
انہوں نے کہاکہ الحمداللہ دارالعلوم زکریا دیوبندمیں ابھی تک مختلف جماعتوں میں طلباءکی تعداد ڈیڑھ ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ دریں اثناءادارہ کے ناظم تعلیمات اور ناظم دارالاقامہ و دیگر نظماءنے اپنے اپنے شعبہ جات سے متعلق طلباءکو اصول و ضوابط بتائے۔ بعدازیں دعاءکے ساتھ ادارہ کے تعلیمی سال کاآغاز کیاگیا۔ اس موقع پرناظم تعلیمات مفتی شاہنواز خان، قاری سلمان، محمد یونس، مفتی منتظر ،محمد طارق وغیرہ سمیت جملہ اساتذہ وطلباءموجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر