Latest News

دیوبند میں احتجاج کے دوران گرفتار 10 نوجوانوں کو جمعیۃ علماء ہند کی کوششوں سے ملی رہائی، ایک نابالغ کی ابھی نہیں ہوئی ضمانت۔

دیوبند میں احتجاج کے دوران گرفتار 10 نوجوانوں کو جمعیۃ علماء ہند کی کوششوں سے ملی رہائی، ایک نابالغ کی ابھی نہیں ہوئی ضمانت۔
دیوبند: 10 جون کو دیوبند میں احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے 11 نوجوانوں میں سے 10 کو ہفتہ کو عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد آج جیل سے رہا کر دیا گیا، حالانکہ ایک نابالغ کو ابھی ضمانت نہیں ملی ہے۔
بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کی طرف سے پیغمبر اسلام حضرت محمد صاحب کی شان میں کی گئی گستاخی پر 10 جون کو دیوبند میں احتجاج کے دوران پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے آٹھ نوجوانوں کو حراست میں لے لیا اور انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ بعد ازاں مزید تین نوجوانوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ اس معاملے میں نوجوانوں کا مقدمہ جمعیۃ علماء ہند نے لڑا، جنہیں ہفتہ کو عدالت نے ضمانت دے دی تھی اور اتوار کو دیوبند جیل سے 10 نوجوانوں کو رہا کر دیا گیا، حالانکہ ایک نابالغ کو ابھی تک ضمانت نہیں ملی۔ جیل سے رہائی کے بعد گھر پہنچنے والے نوجوانوں کے اہل خانہ نے ان کو گلے لگا لیا  اور تقریباً 10 دن بعد اپنے بچوں کو بحفاظت دیکھ کر اہل خانہ کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو چھلک پڑے۔
آپ کو بتا دیں کہ 10 جون کو دیوبند میں نماز جمعہ کے بعد پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں کئے گئے تبصروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا تھا۔ حالات بگڑتے دیکھ کر پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا تھا، اِس دوران پولیس نے موقع سے دانش، محمد لقمان، محمد کاشف، فضل کریم، زبیر عباس، شاہ عالم اور شاہنواز کو گرفتار کیا تھا۔ عظیم، صادق اور زبیر کو 11 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے سبھی کے خلاف دفعہ 147، 148، 149، 332، 353، 504، 506 اور 7 فوجداری قانون ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمے میں 40 سے 50 نامعلوم نوجوان بھی شامل تھے۔ اس معاملے میں 11 نوجوانوں کو جیل بھیجا گیا تھا، جن میں سے 10 کی ہفتہ کو ضمانت ہو گئی تھی اور اتوار کو وہ جیل سے رہا ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے۔
جمعیۃ علماء ہند کا کہنا ہے کہ اس نے عدالت میں 10 نوجوانوں کا کیس لڑا، ان کے وکلاء نے ان نوجوانوں کا مقدمہ عدالت میں لڑا ہے۔ جمعیت نے بتایا کہ نابالغ عباس کے اہل خانہ نے خود عدالت میں اُس کا کیس لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جن کا کی جمیعت علماء نے لڑا ہے ان سبھی 10 نوجوانوں کو ضمانت مل گئی۔
جمعیۃ علماء ہند کے ضلع جنرل سکریٹری ذ ہین احمد نے کہا کہ دیوبند میں احتجاج کے دوران پولیس نے 11 نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا، جن میں سے 10 کا مقدمہ جمعیت نے عدالت میں لڑا۔ سبھی کو ضمانت مل گئی ہے اور تمام نوجوانوں کو اتوار کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر