Latest News

دیوبند پولیس نے گاڑی چوری کرنے والے چار افراد کو کیا گرفتار۔

دیوبند پولیس نے گاڑی چوری کرنے والے چار افراد کو کیا گرفتار۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
دیوبند پولیس نے گاڑیاں چوری کرنے والے چار افراد کو گرفتار کیا ہے ، پولیس نے ان کے قبضہ سے ٹرک کے پارٹ سمیت دیگر سامان برآمد کیا ہے۔ کئی نمبر پلیٹ بھی ان کے قبضہ سے ملی ہیں۔ پولیس نے مقدمہ قائم کرکے چاروں افراد کو جیل بھیج دیا ہے، آج پولیس نے چاروں افراد کو بھائیلہ ، نونا بڑی روڈ سے گرفتار کیا ہے ، سبھی افراد ایک خالی پلاٹ میں بیٹھ کر چوری کی اسکیم بنارہے تھے ، پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے قاسم پور کے رہنے والے مستقیم، مظفرنگر کے رہنے والے منیر، جھبریڑہ کے سنہٹی گاﺅں کے رہنے والے چرن سنگھ، پٹیالہ کے دابکی گوجر گاﺅں کے رہنے والے موہن گزشتہ کافی وقت سے علاقہ میں گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں کو انجام دے رہے تھے ،ان کے قبضہ سے چوری ہوئے ٹرک کے پارٹ ،نمبر پلیٹ، طمنچہ، چاقو سمیت ،ڈرائیونگ لائسنس، آدھار کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔ جب کہ اپریل ماہ میں کشن پور گاﺅں کے رہنے والے سدھیر تیاگی کا ٹرک چوری ہوا تھا جس کا نمبر پلیٹ بھی ان کے پاس سے ملا ہے، پولیس نے بتایا کہ گرفت میں آئے پٹیالہ کے رہنے والے موہن کباڑی کاکام کرتا ہے اور وہی چوری کی گاڑیو ں کے پارٹ الگ کرتا ہے ۔ پولیس نے چاروں افراد کو مختلف دفعات میں مقدمہ قائم کرکے جیل بھیج دیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے نور پور ریلوے کراسنگ کے نزدیک سے ایک نوجوان کو ڈوڈہ پوست کے ساتھ گرفتارکیا ہے ، پولیس کے مطابق گرفتار کیا گیا ملزم محلہ سینی سرائے کا رہنے والا انل کمار عرف کالا ہے ، پولیس نے اس کے پاس سے ڈیڑھ کلو ڈوڈہ پوست برآمد کیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ڈوڈہ پوست کو فروخت کرنے کا کام کرتا ہے جس کے بارے میں گزشتہ کافی روز سے شکایتیں موصول ہورہی تھیں ،پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ قائم کرکے ملزم کو جیل بھیج دیا ہے۔ ایک اور معاملہ میں فتح پور گاﺅں کے رہنے والے رام کمار نے پولیس کو دی تحریر میں بتایا کہ دوپہر کے وقت وہ گھر کے باہر کھڑا تھا، اسی دوران اس کے پڑوس کا ایک نوجوان اس کے پاس آیا اور بلاوجہ گالی گلوچ کرنے لگا ، جب اس نے اس کی مخالفت کی تو اس نے مارپیٹ شروع کردی جس میں وہ زخمی ہوگیا۔ متاثرہ شخص نے پولیس کو تحریر دے کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر