Latest News

دیوبند کی قاضی مسجد کے ایک حصہ پر قبضہ کرنے کا الزام، مسجد کمیٹی نے ایس ڈی ایم کو دیا میمورنڈم۔

دیوبند کی قاضی مسجد کے ایک حصہ پر قبضہ کرنے کا الزام، مسجد کمیٹی نے ایس ڈی ایم کو دیا میمورنڈم۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
دیوبند کی ایک مسجد کی دوکان پر چند لوگوں کی جانب سے قبضہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مسجد کی کمیٹی کی جانب سے چار افراد کے خلاف ایس ڈی ایم دیپک کما ر کو ایک شکایتی مکتوب دیا گیا ہے ۔مسجد کی کمیٹی نے مذکورہ لوگوں پر ماحول کو بگاڑنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح ہو کہ محلہ دیوان کے قریب واقع مسجد قاضی کی کمیٹی اور اس کے متولی انجم صدیقی نے ایس ڈی ایم کو ایک شکایتی مکتوب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر کے چار لوگوں نے مسجد ایک حصہ پر قبضہ کررکھا ہے۔ جس کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسجد کے ایک حصہ میں زبردستی اپنی پرانی کتابیں رکھ کر قبضہ جمارکھا ہے ۔شکایتی مکتوب میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ کل 5جون ملزمان نے مسجد کے ایک حصہ میں رکھی ہوئی مذہبی کتابوں کو اپنی ملکیت بتایا اور ساتھ ساتھ اس جگہ پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کی لیکن اس کی اطلاع ملتے ہی کمیٹی کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے جب قبضہ کرنے کے خلاف احتجاج کیا تو ملزمان نے ان کے ساتھ جھگڑنا شروع کردیا۔
کمیٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ مسجد کے ایک حصہ پر قبضہ کرنے والوں نے ان کے خلاف کوتوالی میں تحریر دی ہے جس کی وجہ سے اس علاقے کا امن وسکون خطرہ میں پڑ گیا ہے ۔شکایتی مکتوب دینے والوں میں مسجد کے متولی انجم صدیقی ،نجم صدیقی،سعود احمد،سید حارث،انصار مسعودی،مستقیم،منصو ر اعظم ویگر افراد موجود رہے ۔ادھر فریق ثانی کا کہناہے وہ مسجد کے قدیم کرایہ دار ہیں لیکن کچھ لوگ زبردستی ان پر اس طرح کے الزامات عائد کررہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر