Latest News

شان رسالت میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف صدر جمہوریہ کو بھیجا میمورنڈم، گستاخی کے مرتکبین کے خلاف فوری سخت کارروائی کی جائے: قاری ارشد گورا۔

شان رسالت میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف صدر جمہوریہ کو بھیجا میمورنڈم، گستاخی کے مرتکبین کے خلاف فوری سخت کارروائی کی جائے: قاری ارشد گورا۔
سہارنپور: (سمیر چودھری)
پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان مبارک میں گستاخ کرنے والی بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے لئے صدر جمہوریہ ہند کو میمورنڈم بھیجا گیاہے اور مذہبی عظیم شخصیات کی شان میں گستاخی کرنے والوں کی بے حرمتی اس کی حمایت کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانون بنانے کا مانگ کی گئی۔
سہارنپور کی جامع مسجد کلاں کے امام قاری ارشد گورا اور جمعیة دعوة المسلمین کے صدر قار ی اسحاق گورا کی قیادت میں مسلم سماج کے لوگوں نے احتجاج درج کراتے ہوئے سٹی مجسٹریٹ اور سی او سٹی کو جامع مسجد کے سامنے صدر جمہوریہ ہند کے نام ایک میمورنڈم سونپا ۔ میمورنڈم میں کہاگیاہے کہ شان رسالت میں گستاخی کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتاہے، اسلئے شان رسالتمیں گستاخی کے مرتکبین کے خلاف فوری طورپر سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ 
انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں مذہبی عظیم شخصیات کی بے حرمتی عام ہونے لگی بالخصوص پیغمبر اسلام رسالت مآب رحمت اللعٰلمین حضرت محمد ﷺ کی شان مبارکہ میں گستاخی جیسی مذموم حرکت پے درپے رونما ہورہی جو پورے ملک اور سماج کے لئے انتہائی شرمناک ہے، اس طرح کے مذموم اور بیہودہ عمل کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر کڑا ایکشن لیا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی مذموم حرکت کے متعلق سوچ بھی نہ سکے ۔ صدرجمہوریہ سے یہ بھی مطالبہ کیاگیا ہے کہ مذہبی شخصیات کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف سخت قانون بنایا جائے۔ میمورنڈم میں دینے والوں میں عارف خان، قاری ہارون، حاجی یونس قریشی، مولانا حارث، ابراہیم بخشی، مرسلین، حافظ ریحان، حافظ مونس، مولانا ہمایو، اکبر، نوشاد انصاری سمیت درجنوں لوگ شامل رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر