Latest News

مادر علمی دارلعلوم دیوبند کے لیٹر پیڈ کا فرضی طریقہ سے استعمال کر کے وائرل کی گئی جعلی تحریر، مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کی تردید۔

مادر علمی دارلعلوم دیوبند کے لیٹر پیڈ کا فرضی طریقہ سے استعمال کر کے وائرل کی گئی جعلی تحریر، مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کی تردید۔
دیوبند: مادر علمی دارلعلوم دیوبند کے لیٹر پیڑ پر جعلی طریقے سے ترمیم کرکے ایک فرضی تحریر سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی، جس کی مہتمم دارالعلوم دیوبند نے تردید کی ہے۔
وائرل لیٹرمیں دیوبند کے کئ کتب خانوں پر کتابوں کی اشاعت سے متعلق ایک لمبی تحریر درج ہے، جس میں جہاں ایک شخص پر دارالعلوم دیوبند کتابیں چوری سے چھاپنے کا الزام لگایا گیا وہیں اس کے اور اس کے بھائیوں کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس تحریر کی تصدیق کو لیکر ہم نے مہتمم دارالعلوم دیوبند مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی سے رابطہ کیا  تو انہوں نے کہا کہ  یہ تحریر جعلی ھے، دارالعلوم کی طرف سے ایسی کوئی اپیل جاری نھیں کی گئی ھے۔ 
واضح ہوکہ 7؍جون کو دارالعلوم دیوبند کی جانب سے گستاخِ رسولﷺمعاملہ پر قانون سازی کا مطالبہ کیا گیا تھا اور یہ مطالبہ والا لیٹر ہیڈ سوشل میڈیا پر بھی علماء طلبہ اور عوام الناس کی جانب سے خوب شئیر کیا گیا۔ کسی نے شرانگیزی کرتے ہوئے اسی لیٹر ہیڈ میں اصل تحریر حذف کرکے اپنی جانب سے دیوبند کے کتب خانوں سے متعلق ایک تحریر درج کردی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ اس غیر ذمہ دارانہ حرکت کے بعد مہتمم دارالعلوم دیوبند نے بھی وضاحت کرتے ہوئے کہہ دیا کہ ایسا کوئی لیٹر ہیڈ دارالعلوم دیوبند سے جاری نہیں کیا گیا۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر