Latest News

معروف بزرگ ولئ مرتاض حضرت شاہ صوفی معین الدین سربراہ خانقاہ پٹھیڑ کی اہلیہ محترمہ کا انتقال۔

معروف بزرگ ولئ مرتاض حضرت شاہ صوفی معین الدین سربراہ خانقاہ پٹھیڑ کی اہلیہ محترمہ کا انتقال۔
سہارنپور: معروف بزرگ ولئ مرتاض حضرت شاہ صوفی معین الدین صاحب دامت برکاتہ سربراہ خانقاہ پٹھیڑ کی اہلیہ محترمہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔ انا للہ واناالیہ راجعون۔
جامعہ دعوت الحق معینیہ چررہو رامپور منیہاران کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد شمشیر قاسمی نہایت افسوس کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ 
مرحومہ ایک نیک دل عابدہ زاہدہ سلیقہ مند اور گھریلو خاتون تھیں۔ نماز روزہ اور دیگر معمولات کی پوری عمر پابند رہی، بلند اخلاق سنجیدگی اور قدیم روایتوں کی مالک تھی، اولاد کی تعلیم و تربیت امور خانہ داری کو جس حسن اسلوبی سے انہوں نے انجام دیا اسکی نظیر کم ملتی ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائیں۔ آ مین
 جامعہ ہذا میں مرحومہ کے لئے قرآن خوانی کرکے ایصال ثواب کیا گیا۔
مرحومہ کے انتقال پر آل انڈیا ملی کونسل کے ضلع صدر مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ  ہمارے بزرگ حضرت  صوفی معین الدین صاحب مدظلہ کی اہلیہ محترمہ  کا انتقال ہو گیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ سبھی حضرات سے درخواست ہے کہ مرحومہ کے لئے ایصال ثواب اور مغفرت کی دعا کریں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مدرسہ ضیاء العلوم پٹھیڑہ  میں ادا کی گئی۔ 

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر