Latest News

دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا سفیان قاسمی نے عید گاہ کمیٹی کے صدر عہدے سے دیا استعفیٰ۔

دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا سفیان قاسمی نے عید گاہ کمیٹی کے صدر عہدے سے دیا استعفیٰ۔
دیوبند: مشہور و معروف دینی درسگاہ دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا سفیان قاسمی نے عیدگاہ وقف کمیٹی دیوبند کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
عید گاہ وقت کمیٹی کے سیکریٹری محمد انس صدیقی کو بھیجے گئے صدر عہدے سے اپنے استعفیٰ میں مولانا سفیان قاسمی نے کہا ہے کہ خدمت خلق کی اجتماعی کاوشوں میں حصہ داری کے نقطۂ نظر سے دیو بند عید گاہ کمیٹی کی رکنیت راقم السطور کے لیے فی الجملہ موجب مسرت ہے، حضرت مولانا قاری محمد عثمان صاحب رحمہ اللہ سابق صدر دیو بند عیدگاہ کمیٹی کی وفات کے بعد راقم السطور کے لیے اراکین کمیٹی کی جانب سے عہد و صدارت کا احتراما و محبانہ اصرار قبولیت کا سبب بنا، جبکہ تجرباتی سطح پر حقیقت واقعہ میں ہے کہ میری ادارتی ہمہ جہت اور کل وقتی ذمہ دارانہ مصروفیات، کثرت اسفار اور دیگرعلمی عملی اور تعلیمی مشاغل وانهماک اس عہدہ کے واجب تقاضوں کو کما حقہ ادا کرنے میں حائل ہیں ،لہذا بذریعہ تحریر ھذا دیو بندعیدگاہ کمیٹی کے عہدہ صدارت سے میرا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے یہ ذمہ داری کسی لائق فرد کے سپرد کیا جانا قرین مصلحت کے علاوہ راقم السطور کے لیے موجب تشکر بھی ہوگا۔
 آج عید گاہ کمیٹی کے عہدہ صدارت سے مستعفی ہونے کے بعد اس منصب پر کسی لائق و فعال شخصیت کا تقرر اجتماعیت کی منفعت کے لیے ان شاءاللہ بہتر نتائج کا حامل ثابت ہوگا، البتہ بوقت ضرورت مشوروں میں ان شاءاللہ قدم بہ قدم اراکین کمیٹی کے ساتھ ہوں۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر