Latest News

ولی کامل حضرت مولانا قاری ایوب کی رحلت پر جامعہ دارالقرآن کوٹھڑی بہلولپور میں تعزیتی نشست کا انعقاد۔

ولی کامل حضرت مولانا قاری ایوب کی رحلت پر جامعہ دارالقرآن کوٹھڑی بہلولپور میں تعزیتی نشست کا انعقاد۔
سہارنپور: ولی کامل حضرت مولانا قاری ایوب قاسمی صدر المدرسین مدرسہ فیض ہدایت رحیمی رائیپور ی کے اِنتقال پر تعزیتی پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس مناسبت سے جامعہ دارالقرآن کوٹھڑی بہلولپور میں منعقد تعزیتی نشست قرآن خوانی کر کے مرحوم کے لیے ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا۔ 
اس موقع پر مولوی محمد عامر مظاہری ناظم جامعہ ہذا نے کہا کہ مدرسہ فیض ہدایت رحیمی رائیپور میں طویل عرصے تک درس و تدریس و ذمہ داری کے فرائض انجام دیتے رہے، رائپور مدرسہ میں جانے والے مہمان و علماء آپ سے ملاقات کرکے متاثر ہوئے بغیر نہ رہتے تھے ،آپ کو علوم دینیہ پر مہارت تامہ حاصل تھی، مختلف فنون کے درس و تدریس میں آپکو خدمت کا موقع ملا آپ بہت سی تنظیموں کے ذمہ دار و بہت سے مدارس کے سرپرست بھی تھے،، ایک طرف آپکی سرپرستی میں جامعہ حضرت فاطمہ رض عالم پور چل رہا تھا تو دوسری طرف آپکی نگرانی و سرپرستی میں جامعہ دارالقرآن کوٹھڑی چل رہا تھا،
آپ جامعہ دارالقرآن کے بانیان میں سے تھے جامعہ کی سنگ بنیاد آپکے مبارک ہاتھوں سے رکھی گئی تھی اور جامعہ دارالقرآن کی مسجد شیخ زکریا رحمہ اللہ کی سنگ بنیاد بھی آپ ہی کے دست مبارک سے رکھی گئی تھی،جامعہ کی شوری کے عہدہ صدارت پر بھی آپ ہی منتخب تھے 
آپکےاس دار فانی سے رخصت ہونے کے بعد جامعہ دارالقرآن کوٹھڑی کئی لحاظ سے یتیم ہوگیا اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو آپ کا بدل عطا فرمائے، آمین
آپکی وفات کے بعد جامعہ دارالقرآن میں ایک تعزیتی پروگرام ہوا طلبہ و طالبات نے قرآن خوانی کرکے ایصالِ ثواب کیا اور دعائے مغفرت کی، اسی طرح مدرسہ روڈیوال مالیر کوٹلہ میں حضرت مرحوم کے لئے بچوں نے قرآن خوانی کی اور دعائے مغفرت کی اس موقع پر لقمان نظامی نے اظہار غم کیا۔
بارگاہ رب العالمین میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی قبر کو نور سے منور فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آپ کے تمام محبین و شاگردان و متعلقین و رشتے داروں اور اہل خانہ کو خصوصاً آپ کے پسران حضرت مولانا محمد طیب، قاسمی و مولانا محمد اطہر کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر