Latest News

آل انڈیا ملّی کونسل کی جا نب سے آزادی کی 75ویں سالگرہ پر تقریبات منا نے کیلئے سرکلر جاری ،آزادی کی جنگ میں مسلمانوں کے کردار کو نمایاں کرنیکی ہدایت

آل انڈیا ملّی کونسل کی جا نب سے آزادی کی 75ویں سالگرہ پر تقریبات منا نے کیلئے سرکلر جاری ،آزادی کی جنگ میں مسلمانوں کے کردار کو نمایاں کرنیکی ہدایت۔
دیوبند:  آل انڈیا ملّی کونسل کیجانب سے آزادی کی 75ویں سالگرہ پر حسبِ سابق تقریبات کا انعقاد کرنے اور پورے جوش خروش کیساتھ آزای کا جشن منا نے کیلئے ریاستی ملّی کونسلوں کو سرکلر جا ری کیا گیا ہے یہ سرکلر کونسل کے آل انڈیا جنرل سیکریٹری اور ممتاز دانشور ڈاکٹر منظور عالم کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے ۔سرکلر میں واضح طور پر ہدا یت کی گئی ہیکہ تقریبات میں جنگِ آزادی میں مسلمانوں کے کردار کو نما یاں کیا جا ئے اور ہر ریاست کے مسلم مجاہدین آزادی کی قربانیوں سے عوام کو آگاہ کرایا جائے ۔یہ اطلاع ملّی کونسل کے ضلع صدر ڈاکٹر مولانا عبدالمالک مغیثی نے دی ہے ۔
کونسل کے سرکلر میں ملک میں جمہوری اقدار اور سیاسی وسماجی تانے بانے کو غیر معمولی نقصان پہنچنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہیکہ ملک کو نفرت کے بارودی ڈھیر پر بٹھا یا جا رہا ہے اسی کیساتھ اس پر افسوس کیا گیا ہیکہ ہم نے اپنی اور اپنے اسلاف کی خدمات کو اسطرح یاد نہیں کیا یا کرایا جیسا کہ ہماری ذمّہ داری تھی ۔سرکلر میں اس بات کی امید جتائی گئی ہیکہ کہ کونسل کے ذمّہ داران اپنے جلسوں میں مسلم مجاہدین آزادی نیز اپنے اسلاف کی قربانیوں کے حوالہ سے اپنے جلسوں میں مثبت انداز میں گفتگو کریں گے۔سرکلر میں اس پر بھی توجہ دلا گئی ہیکہ جبکہ ہمارے ملک میں آزادی کی 75ویں سالگرہ منا ئی جا ئیگی ،ہمارے لئے یہ لمحہ ءفکریہ بھی ہیکہ ہم محض یومِ آزادی کا جشن نہ منا ئیں بلکہ اپنے حقوق کی بازیابی کیساتھ ملک کے سسٹم میں اپنی حصّہ داری بھی طلب کریں کیوں کہ بحثیت شہری ہم سبھوں کی یہ اجتماعی ذمّہ داری ہے۔
سرکلر یہ کہا گیا کہ یہ بات بہت واضح ہیکہ مسلمان ہندوستان کی تحریکِ آزادی میں بہت آگے آگے رہے ہیں اور مسلمانوں کی غیر معمولی قربانیاں ہیں جو تاریخ کے صفحات پر نقش ہیں ۔خاص بات یہ ہیکہ بڑی بیباکی سے سرکلر میں صاف طور پر کہا گیا ہیکہ جو طبقہ آج ملک کے اندر بر سرِ اقتدار ہے اس طبقہ کے افراد کا آزادی کی لرائی میں کوئی قابلِ ذکر حصّہ نہیں رہا اور یہ بات مضبوطی کیساتھ کہنے میں کسی تامل کی ضرورت بھی نہیں ہے ۔سرکلر میں ریاستی ملّی کونسلوں کو ہدایت کی گئی ہیکہ وہ جشنِ آزادی کی تقریبات کی تشہیر کریں اور اخبارات کو خبریں اور رپورٹیں ارسال کریں اور کونسل کے مرکزی دفتر کو ای میل بھی کریں اور ہر ریاست میں جدو جہد آزادی میں مسلمانوں کا جو کردار رہا ہے اس موضوع پر جو کتابیں تحریر کی گئی ہیں وہ دستیاب کرائیں اور ان کے مطالعہ کو عمومیت دیجا ئے ۔ واضح رہیکہ کونسل کے سرکلر میں گھر گھر ترنگا مہم کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے اور نہ حوالہ دیا گیا ہے۔
ضلع صدر ڈاکٹر مولانا عبدالمالک مغیثی نے بتا یا کہ ضلع ملّی کونسل مرکزی سرکلر کی ہدایات کے تحت ضلع میں آزادی کی 75ویں سالگرہ کی تقریبات کے انعقاد کی تیاریاں کیجا رہی ہیں اور ضلع کے دینی مدارس کو بھی اس طرف توجہ دلائی جا رہی ہیکہ وہ مدارس میں بھی آزادی کی 75ویں سالگرہ کا جشن پہلے سے زیادہ ذوق وشوق سے منائیںاور مسلمانوں کی قر بانیوں سے اپنی نسلوں کیساتھ برادرانِ وطن کو بھی آگاہ کرائیں۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر