Latest News

سابق ایم ایل سی حاجی محمد اقبال اور بیٹے سمیت یونیورسٹی سے منسلک 6 افراد کے خلاف ایک اور مقدمہ قائم۔

سابق ایم ایل سی حاجی محمد اقبال اور بیٹے سمیت یونیورسٹی سے منسلک 6 افراد کے خلاف ایک اور مقدمہ قائم۔
سہارنپور: سمیر چودھری۔
سابق ایم ایل سی حاجی محمد اقبال کی مرزا پور میں واقع گلوکل یونیورسٹی میں جعلی ڈگریاںدینے کے الزام تھانہ مرزا پور میں حاجی اقبال سمیت 6 افراد کے خلاف دھوکہ دھڑی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ روہتک کے نوجوان نے رپورٹ درج کراتے ہوئے اس کے قانون کی جعلی ڈگری دینے کے نام پر 80 ہزار روپے ہڑپنے کا الزام لگایا ہے۔ حاجی اقبال کے بیٹے اور یونیورسٹی کے رجسٹرار کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔
صوبہ ہریانہ کے روہتک کے سبھاش نگر کے رہنے والے پریم پال ولد پر س رام نے ایس ایس پی سہارنپور کی دی گئی شکایتی تحریر میں الزام لگایا ہے کہ گلوکل یونیورسٹی میں بغیر داخلہ کرائے پچھلی تاریخ میں داخلہ دکھا کر جعلی ڈگریاں غیر قانونی طور پر تقسیم کی گئی ہیں۔ الزام ہے کہ آگرہ کے رہنے والے ڈاکٹر وجے گپتا نے اس سے کہا تھا کہ وہ بغیر داخلہ لئے گلوکل یونیورسٹی میں بغیر تاریخ کے قانون کی ڈگری حاصل کر لے گا۔ انہوں نے ان کا تعارف رجسٹرار ڈاکٹر این کے گپتا سے کرایا۔ 14 نومبر 2021 کو تقریباً 30-35 نوجوانوں کے ساتھ ایک امتحان لیا گیا جو ایل ایل بی کر رہے تھے۔ اس کے بعد ان کے علاوہ سب کو جعلی ڈگریاں دی گئیں۔ 
ایس ایس پی ڈاکٹر وپن ٹاڈا نے کہا کہ معاملے کی جانچ سی او بہٹ نے کی۔ متاثرہ کی تحریر پر حاجی اقبال ، رجسٹرار ڈاکٹر این کے گپتا، ڈاکٹر سبودھ کمار شرما، ڈاکٹر وی کے گپتا، ڈاکٹر وجے گپتا اور حاجی اقبال کے لڑکے کے خلاف مرزا پور تھانے میں جعلی ڈگریاں دینے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس نامزد ملزمان کی تلاش میں ہے۔ حاجی اقبال پہلے ہی کئی مقدمات میں مطلوب ہیں جن پر 25 ہزار انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر