Latest News

ایران کے اہل علم کے ایک وفد کا دارالعلوم دیوبند اور نانوتہ کا دورہ، مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی اور صدر جمعیۃ علماء ہند سے خصوصی ملاقات۔

ایران کے اہل علم کے ایک وفد کا دارالعلوم دیوبند اور نانوتہ کا دورہ، مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی اور صدر جمعیۃ علماء ہند سے خصوصی ملاقات۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
المصطفیٰ یونیورسٹی ایران کے وائس چانسلر اور دینی مدارس کے انچارج ڈاکٹر رضا شاکری نے دارالعلوم دیوبند اور نانوتہ کا دورہ کیا۔ دارالعلوم دیوبند میں انہو ں نے ادارہ کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی سے ملاقات کی۔ بعد ازاں تاریخی قصبہ نانوتہ کی لرنرس اکیڈمی میں ان کے اعزاز میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ 
اس موقع پر ڈاکٹر رضاشاکری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے نزدیک علم کا مقصد اور اسکا حصول انسانیت ہے نہ کہ نسانیت کی تباہی اور بربادی۔انہوں نے کہا کہ آج سائنس اور ٹیکنا لوجی کے علوم کو فلاحِ انسانیت کی بجا ئے انسانیت کی بربادی کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں ایٹمی ہتھیاروں کی ہوڑ لگی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام سائنس اور ٹیکنا لوجی کے علوم کا مخالف نہیں لیکن وہ اپنے ماننے والوں کو جس فکر اور اقدار کا پابند بنا تا ہے وہ ہے انسانیت کی فلاح و بہبود اور ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام بنی آدم کو انسانیت کی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس میں اسلامی علوم اور دینی علوم کیساتھ عصری اورسائنسی علوم اور ٹیکنالوجی کی بھی تعلیم دیجا نی چا ہئے اور انسانی حقوق کی پاسدار ی اور ماحولیات کے تحفظ کے مضامین بھی پڑھائے جا نے چاہئے۔ انہو ں نے کہا کہ یہ دور جدید ٹیکنالوجی کا ہے اور وہی انسان کامیاب ہوتا ہے جو ہر تعلیم میں ماہر ہوتا ہے اس لئے ہمیں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم پر بھی عبور حاصل کرنا چاہئے۔ ڈاکٹررضا شاکر کے یہاں لرنرس اکیڈمی پہنچنے پر اکیڈمی کے منیجر مولانا اسعد علی نے ان کا اور ان کے ساتھیوں کا استقبال کیا جبکہ طلبہ و طالبات نے گلدستہ پیش کیا۔ اس موقعہ پر نانوتہ کے سابق چیرمین افضال خاں،ہولی پبلک اسکول کے منیجر سراج الحسن اور فیّاض علی جرنلسٹ نمایاں تھے۔ڈاکٹر رضا شاکر نے دارالعلوم دیوبند کا بھی دورہ کیا اور دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولا نا مفتی ابوالقاسم نعمانی سے ملاقات کی اور تبادلہئ خیال کیا اور المصطفیٰ یونیورسٹی میں پڑھائے جا نے والے علوم اور مضامین کی بابت بتا یا، جب کہ ادارہ کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے دارالعلوم دیوبند میں دی جانے والی تعلیم کے سلسلہ میں انہیں تفصیل سے بتایا۔ 
بعد ازاں ڈاکٹر رضا شاکر نے جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولا نا ارشد مدنی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مولا نا ارشد مدنی نے جمعیۃ علماء ہند کی تاریخ اور ملک کی آزادی میں اسکے کردار اور قربانیوں کے ساتھ آزاد ہندوستان میں جمعیۃ کی خدمات اور کار کردگی سے روشناس کرا یا۔ ڈاکٹر رضاشاکر نے دونوں رہنماؤں کو ایران آنے اور المصطفیٰ یونیورسٹی کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر