Latest News

ہماچل میں کام کرنے گئے دیوبند کے نوجوان کی گر کر دردناک موت۔

ہماچل میں کام کرنے گئے دیوبند کے نوجوان کی گر کر دردناک موت۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
دیوبند کا رہنے والا ایک نوجوان ریاست ہماچل پردیش میں ویلڈنگ کا کام کرتے وقت چھت سے گرکر جاں بحق ہوگیا ، کام کے دوران بیلنس بگڑنے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ اہل خانہ اپنے بیٹے کی لاش لینے کے لئے دیوبند سے روانہ ہوگئے۔ محلہ عبدالحق کے رہنے والے 18سالہ فیصل ولد طالب ہماچل پردیش میں سولن ضلع کے بدّی قصبہ میں ویلڈنگ کا کام کرتا تھا ، بتایا جارہا ہے کہ فیصل کسی مکان کی اوپری منزل پر ویلڈنگ کا کام کررہا تھا ، اسی دوران اس کا بیلنس بگڑ گیا جس کے سبب وہ نیچے گرگیا۔ فیصل کو وہاں پر کام کررہے لوگوں نے فوراً سولن کے اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا ، اسی کے ساتھ ساتھ متعلقین بھی فیصل کے گھر پہنچے اور تفصیلی معلومات حاصل کی۔ فیصل کے اہل خانہ اس کی لاش لینے ہماچل کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ شام تک فیصل کی لاش اس کے گھر پہنچ جائے گی۔ واضح ہو کہ دو ہفتہ قبل ہی فیصل کام کے سلسلہ میں ہماچل گیا تھا ، اس کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ دیوبند آنے کو کہہ رہا تھا اور اس کی وہاں پر طبیعت نہیں لگ رہی تھی ، اب وہ لوٹ کر کبھی نہیں آئے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر