Latest News

جامعة الشیخ حسین احمد المدنیؒ کی جانب سے نکالی گئی ترنگاریلی، دیوبند میں سبھی مدارس اور اسکولوں میں جوش و خروش سے منایا جارہاہے امرت مہوتسو: ایس ڈی ایم۔

جامعة الشیخ حسین احمد المدنیؒ کی جانب سے نکالی گئی ترنگاریلی، دیوبند میں سبھی مدارس اور اسکولوں میں جوش و خروش سے منایا جارہاہے امرت مہوتسو: ایس ڈی ایم۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
75ویں یوم آزادی کے موقع پر عصری ودینی تعلیمی اداروں کی جانب سے ترنگا ریلی نکالے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔دیوبند کے معروف دینی ادارہ مدرسہ جامعة الشیخ حسین احمد المدنی کے طلبہ کی جانب سے ایک بڑی اور پروقار ترنگا ریلی آزادی کا امرت مہاتسو ہفتہ کے تحت نکالی گئی ۔ریلی کے دوران ریلی میں شامل طلبہ نے ہر گھر ترنگا مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔تفصیل کے مطابق اتوار کے روز جامعة الشیخ حسین احمد المدنی دیوبند کے طلبہ نے ایس ڈی ایم دیوبند دیپک کمار اور ادارہ کے مہتمم مولانا مزمل علی قاسمی کی قیادت میں ایک پروقار ترنگا ریلی نکالی۔یہ ریلی محلہ خانقاہ سے شروع ہوکر عید گاہ روڑ ،پولیس چوکی ،اندرا پارک،اردو دروازہ اور بھائیلہ روڑ سے ہوتے ہوئے واپس مدرسہ جامعة الشیخ پہنچی ۔اس موقع پر ایس ڈی ایم دیپک کمار نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11اگست سے 17اگست تک آزادی کا امرت مہاتسو ہفتہ کے تحت پورے ملک میں جشن آزادی منایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیوبند میں بھی اس جشن آزادی کو لیکر زبردست جوش وخروش ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس جشن آزادی کو کامیاب بنانے کے لئے افسران پورا تعاون کررہے ہیں۔انہوں نے جامعة الشیخ کے طلبہ کی جانب سے نکالی گئی ریلی کسی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ تمام طلبہ نے ڈسپلن میں رہتے ہوئے حب الوطنی کے جذبہ کے ساتھ ریلی نکال کر عوام کو خصوصی پیغام دیا ہے ۔اسی لئے ہر ہندوستانی کو آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر آزادی سے متعلق منعقد کئے جانے والے پروگرام اور ریلیوں میں پورے جذبہ کے ساتھ شرکت کرنی چاہئے ۔ایس ڈی ایم دیپک کمار نے کہا کہ ترنگا ہماری آن بان اور شان ہے اسی لئے ہر گھر پر ترنگا پرچم لہرایا جانا چاہئے۔ادارہ کے مہتمم مولانا مزمل قاسمی نے ایس ڈی ایم دیپک کمار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے اس عظیم جشن پر ہم سب بہت خوش ہیں اور مدرسہ کے طلبہ نے اسی جذبہ کے تحت ریلی نکالی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جنگ آزادی میں ہمارے بزرگوں نے بڑی بڑی قربانیاں دی ہیں ۔آج اس آزادی کے جشن کو مناتے ہوئے ہم ان کی شہادتوں اور قربانیوں کو یاد کر رہے ہیں جن کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزادی کی فضاءمیں سانس لے رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ 15اگست یوم آزادی کے موقع پر جامعةالشیخ حسین احمد المدنی میں شاندار ثقافتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔اس موقع پر جامعہ کے تمام اساتذہ اور طلبہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر