Latest News

"اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول"دیوبند میں ترنگا اسمبلی کا انعقاد۔

"اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول"دیوبند  میں ترنگا اسمبلی کا انعقاد۔
دیوبند: آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے سلسلہ میں آج "اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول"دیوبند کے سینئیر اور جو نئیر سیکشنس میں ترنگا اسمبلی کا انعقاد عمل میں آیا اس موقع پر تمام زیر تعلیم طلبہ وطالبات نے حب الوطنی پر مبنی ترانے اور پروگرام پیش کئے،اس موقع پر اسکول کے ڈائریکٹر و چیئرمین سعد صدیقی اور احمد فیضان صدیقی نے کہا حب الوطنی کا درس ہمارے تعلیمی ادارہ کا موٹو اور انسانیت کا درس ہمارا مشن ہے،سعد صدیقی نے بتایا کہ اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول میں "آزادی کا امرت مہوتسو" کے عنوان پر کئ روز سے متواتر پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں'ہمارے بچوں کے ذریعہ اس موقع پر ترنگا ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی آزادی ہمارے بزگوں کی قربانی کا ثمرہ ہے اس لئے ہم جشن یوم آزادی تزک واحتشام کے ساتھ منانا اپنا وطنی اور اخلاقی فریضہ سمجھتے ہیں۔آج کے پروگرام میں شہر کے سرکردہ افراد اور بچوں کے سرپرستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر