Latest News

دیوبند میں مسجد کے چندہ بوکس کا تالا توڑ کر ہزاروں روپیہ کی نقدی چوری۔

دیوبند میں مسجد کے چندہ بوکس کا تالا توڑ کر ہزاروں روپیہ کی نقدی چوری۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
دیوبند کے محلہ نیچل گڑھ کی جامع مسجد کے گیٹ پر لگے گلّے (چندہ بوکس)کا تالا توڑ کراس میں جمع ہزاروں روپیہ کی نقدی چوری کر لی گئی ۔پورا واقعہ مسجد کے احاطہ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا۔ مسجد کے متولی نے پولیس کو تحریری شکایت دے کر ملزم چور کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ہے۔ہفتہ کی دیر رات ایک چور نے محلہ نیچل گڑھ میں واقع مسجد رحمانیہ کی دیوار پرلگائے گئے چندہ بوکس کاتالا توڑ کر اس کے اندر موجود ہزاروں روپیہ کی نقدی چوری کرلی۔ اتوار صبح جب لوگ فجر کی نماز پڑھنے مسجد پہنچے تو چوری کے واقعہ کی بابت معلومات ہوئی۔ 
بعد ازاں مسجد میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ چیک کی گئی،تو اس میں ایک شخص گلّے کا تالا توڑ کر چوری کرتے ہوئے دکھائی دیا۔مسجد کے متولی سید حسن نے ریلوے روڈ پرواقع پولیس چوکی میں ملزم نوجوان کی شکایت درج کراتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت محلہ مٹکوٹہ کے باشندہ مبین کے طورپر ہوئی ہے ،جو نشہ کاعادی ہے، ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر