Latest News

آزادی کے خاطر اہل مدارس کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیاجاسکتا، امرت مہاتسو کو کامیاب بنا نے کے لئے منعقد پروگرام میں ضلع اقلیتی آفیسر کا خطاب۔

آزادی کے خاطر اہل مدارس کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیاجاسکتا، امرت مہاتسو کو کامیاب بنا نے کے لئے منعقد پروگرام میں ضلع اقلیتی آفیسر کا خطاب۔
سہارنپور:(سمیر چودھری)
سہارنپور میں واقع تنظیم دعوة الحق کے زیرِ اہتمام مدرسہ ہد اللعلمین میں آزادی کے 75سال پورے پو نے پر آزادی کا امرت مہوتسو کو کامیاب بنا نے کیلئے دینی مدارس کے ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی ضلع اقلیتی آفیسر بھرت لال گوڈ نے کہاکہ ملک کی آزاد ی کیلئے اہلِ مدارس نے بڑی قربانیاں دی ہیں جن کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے تنظیم دعوة الحق اور اہلِ مدارس سے اپیل کی کہ وہ آزادی کے امرت مہوتسو کو کامیاب بنا نے میں دل و جان سے محنت کریں اور گھر گھر ترنگا مہم کے تحت ہر گھر پر ترنگا لگوائیں۔انہوں نے تنظیم عوة الحق کی اس پہل کی ستائش کی کہ اس نے اس مہم سے دینی مدارس کو جوڑنے کیلئے مشاورتی اجلاس بلایا ۔تنظیم کے جنرل سیکریٹری مولا نا اظہر حقانی نے کہا کہ ملک کے ذرہ ذرہ میں ہمارے اکابر علماءکے لہو کی خوشبو کی مہک آج بھی محسوس کیجا سکتی ہے انہوں نے کہا اکابر نے ملک کی آزادی کیلئے جو قربانیاں دی اس کے پیشِ نظر یہ ضروری ہیکہ ہم ساجھا وراثت اور ساجھا شہادت کے تحت ملک کی آزادی پر آنچ نہ آنے دیں یہ ہم سب کا فرض ہے ۔جامعہ مظاہر علوم کے مولانا اسعد حقانی نے کہا کہ مدارس نے ہمیشہ حبّ الوطنی کا درس دیا ہے اور وطن کی خدمت اور ترقی کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا مظاہر علوم کے اکابر کی قربانیوں سے جنگِ آزادی کی تاریخ سرخ رو ہے ۔مولانا عزیزاللہ ندوی نے کہا کہ وطن کو گلامی سے آزاد کرانے تک اور اس کی تعمیرو ترقی میں اہلِ مدارس کی خدمات سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ شرکت کرنے اور اظہارِ خیال کرنے والوں میں مولانا طیّب ندوی، مولانا فیّاض قاسمی،مفتی عطا ءالرحمن ،مولا نا فضیل احمد مظاہری ،مولانا خالد ندوی ،مولا نا اسامہ کریمی،قاری شبیر احمد ، قاری اسلم کاشفی، موانا عبدالرحمن قاسمی ،قاری محمد یوسف ،قاری اسلام کاشفی،مولا مطیع الرحمن قاسمی،قاری عبدالرحیم ،قاری محمد سالم،مفتی محمد ابرار ،مولانا محمد شمشاد ،اور مولانا اویش قرنی کا نام شامل ہے ۔ پروگرام کی صدارت مدرسہ کے مہتمم سعید احمد نے کی اور نظامت مولانا اسعد حقانی نے کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر