Latest News

امرت مہوتسو کے تحت دارالعلوم پہنچابی جے پی اقلیتی مورچہ کا وفد، مہم میں تعاون کی اپیل، اقلیتی مورچہ کے قومی صدر نے کی آزادی میں دارالعلوم دیوبند کی خدمات کی ستائش۔

امرت مہوتسو کے تحت دارالعلوم پہنچابی جے پی اقلیتی مورچہ کا وفد، مہم میں تعاون کی اپیل، اقلیتی مورچہ کے قومی صدر نے کی آزادی میں دارالعلوم دیوبند کی خدمات کی ستائش۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
بی جے بی اقلیتی سیل کے لیڈران نے اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی کے قیادت میں عالم اسلام کی ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند پہنچ کر ادارہ کے ذمہ داران سے ملاقات کی ،اس دوران انہوں نے حکومت ہند کی جانب سے آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منائے جارہے آزادی امرت مہوتسو’ہر گھر ترنگا‘ مہم میں خصوصی تعاون کی اپیل کی اور ملک کی آزادی کے خاطر دارالعلوم دیوبند کی قربانیوں کو بھرپور ستائش کی۔ اس دوران انہوں نے جامعہ طبیہ دیوبند اوربعد ازیں جامعہ مظاہر علوم سہارنپور پہنچ کر آزادی امرت مہوتسو میں تعاون کی اپیل کی۔
آج بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی، ریاستی صدر کنور باسط علی اور ریاستی نائب صدر جاوید ملک دارالعلوم دیوبند پہنچے اور دارالعلوم دیوبند کے مہمان خانہ میں پہنچ کر ذمہ دار مولانا منیر الدین قاسمی اور مولانا سلمان بجنوری سے ملاقات کی۔ اس دوران دارالعلوم کے ذمہ داران کو ہندوستانی پرچم پیش کرتے ہوئے انہوں نے آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر امرت مہوتسو کے تحت ترنگا مہم کو کامیاب بنانے میں تعاون کی اپیل کی۔اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے حکومت ہند کی طرف سے چلائی جارہی گھر گھر ترنگا مہم کے بارے میں علمائے کرام کو بتاتے ہوئے ملک کی آزادی کے لیے دارالعلوم دیوبند کی قربانیوں کی تعریف کی اور کہا کہ ملک کی آزاد میں دارالعلوم کا بنیادی کردار رہاہے، لہٰذا ترنگا مہم میں بھی دارالعلوم دیوبند سے بھرپور تعاون امید کی جاتی ہے۔ جمال صدیقی نے دارالعلوم کے تعلیمی نظام کی تعریف کی اور کہا کہ دارالعلوم دیوبند کو ایسا نظام بھی کرنا چاہیے تاکہ نوجوان یہاں سے آئی اے ایس اور آئی پی ایس جیسے عہدوں پر جانے کے لیے تیار ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند نے ہمیشہ حب الوطنی، بھائی چارے اور اتحاد کا پیغام دیا ہے لیکن دارالعلوم کے بارے میں بہت سے لوگ غلط سوچ رکھتے ہیں جنہیں یہاں آکر اس ادارے کو دیکھنا اور سمجھنا چاہیے۔جمال صدیقی نے کہا کہ ان کی کافی عرصے سے دارالعلوم دیوبند آنے کی خواہش تھی اور آج یہاں آ کر وہ بہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہاں علمائے کرام سے ملنے اور دعائیں لینے آئے تھے۔اس دوران مولانا منیر الدین قاسمی اور مولانا سلمان بجنوری نے بی جے پی لیڈروں کو دارالعلوم دیوبند کی تعلیمی و تربیت اور خدمات کے سلسلہ میں مکمل معلومات دی اور بتایا کہ دارالعلوم دیوبند میں ہمیشہ یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے موقع پر عظیم الشان پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں، کیوں کہ اس ملک آزاد میں دارالعلوم دیوبند اور اکابرین دیوبند مرکزی کردار ہے،انہوں نے کہاکہ دارالعلوم دیوبند کے قیام کا مقصد ملک کی آزادی اور قوم و ملت کی تعلیم و تربیت تھی۔ذمہ داران نے حکومت کی مہم میں تعاون کی ستائش کی۔اس کے بعد جمال صدیقی اور دیگر لیڈران نے دارالعلوم دیوبند کی جدید و قدیم لائبریری، مسجد رشید اور دیگر خوبصورت عمارتوں کی تعریف کی۔ اس دوران سابق ایم ایل اے چودھری ذاکر حسین، مولانا اسجد، مولانا شفیق، مولانا مقیم الدین، انجینئر محمد انور، مورچہ کے ضلع صدر حیدر علی، ضلعی جنرل سکریٹری احسان راو ¿،شہر صدر مرتضیٰ قریشی اور دیگر موجودرہے۔
ادھر جامعہ طبیہ دیوبند میں بھی جمال صدیقی کا جامعہ کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعیداورایڈ منسٹریٹر ڈاکٹر اختر سعید نے گلپوشی کرکے پرزور خیرمقدم کیا ۔اس دوران جمال صدیقی نے آزادی امرت مہوتسو کے متعلق تفصیلی معلومات دیتے ہوئے جامعہ طبیہ دیوبند اور اس کی تعلیمی و طبی خدمات کی ستائش کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر