Latest News

دارالعلوم دیوبند نے کی حکومت کی مہم کی حمایت، امرت مہوتسو ہفتہ کے تحت ادارہ کے مرکزی دروازوں پر لگائے گئے ترنگے۔

دارالعلوم دیوبند نے کی حکومت کی مہم کی حمایت، امرت مہوتسو ہفتہ کے تحت ادارہ کے مرکزی دروازوں پر لگائے گئے ترنگے۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
انگریزوں کی غلامی سے وطن عزیز کی آزادی کے 75ویں سالگرہ کے تحت آزادی کے امرت مہوتسو کو لے کر زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ ممتازو مرکزی تعلیمی ادارے دارالعلوم دیوبند نے بھی اس میں ہمیشہ کی طرح برابر شریک ہے اور ہفتہ کو امرت مہوتسو کے تحت ادارے کے چاروں مرکزی دروازوں پر قومی پرچم لہرایا گیا اور حب الوطنی اور پیارو محبت کا پیغام دیاگیا۔'ہر گھر ترنگا ابھیان' کے تحت حکومت کی طرف سے 13 سے 15 اگست تک ہر گھر اور اداروں پر ترنگا لگانے کی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم میں بھرپور تعاون کرتے ہوئے دارالعلوم دیوبند نے اپنے چاروں مرکزی دروازوں باب قاسم، باب مدنی، باب الظاہر اور باب معراج پر ترنگا جھنڈا لگا کر مہم کو کامیاب بنانے کا پیغام دیا ہے۔ دارالعلوم دیوبند کے علاوہ شہر کے دیگر مدارس میں بھی پرچم کشائی اور پربھات پھیریوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس دوران علمائے کرام نے یوم آزادی کی اہمیت اور ملک کی آزادی میں علمائے کرام کی قربانیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہاکہ ہندوستان کی آزادی میں ملک کے کروڑوں مسلمانوں اور علمائے کرام کے تعاون کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر