Latest News

کورونا کے بڑھے معاملوں کو لیکر مستعد ہوا محکمہ صحت، ایک مرتبہ پھر ہونگے ریہرسل پروگرام، سرکاری اسپتالوں میں تیاریاں جاری۔

کورونا کے بڑھے معاملوں کو لیکر مستعد ہوا محکمہ صحت، ایک مرتبہ پھر ہونگے ریہرسل پروگرام، سرکاری اسپتالوں میں تیاریاں جاری۔
دیوبند: سمیر چودھری
کورونا انفیکشن کے بڑھتے کیسوں سے نمٹنے کے لیے ضلع اسپتال میں تیاریاںکرلی گئی ہیں۔ متاثرہ افراد کو بہتر علاج فراہم کرنے کا منظم نظام بنایاگیااور ایک بار پھر سرکاری ہسپتال میں بھرپور ریہرسل ہو گی۔ ہفتہ اور اتوار (20 اور 21 اگست) کو منعقد ہونے والی ریہرسل کے لیے ضلع میں نوڈل افسر مقر ر کئے گئے ہیں۔ ریہرسل میں متعلقہ ہسپتالوں میں آلات، وسائل وغیرہ کے انتظامات کو بھی جانچا جائے گا۔
محکمہ صحت تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔واضح رہے کہ کورونا کے کیسز ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں، اوسطاً روزانہ ایک درجن متاثرین مل رہے ہیں۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کووڈ سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کو مکمل ریہرسل کے ذریعے جانچا جائیگا۔ اس کے لیے محکمہ صحت کے جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر منیش چاولہ کو سرکاری سطح سے نوڈل آفیسر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان کی قیادت میں ہسپتالوں میں ریہرسل کی جائے گی۔ سی ایم او ڈاکٹر سنجیو مانگلک نے بتایا کہ دو پرائیویٹ اسپتالوں اور اے این ایم ٹریننگ سینٹر کا بھی معائنہ کیا جائے گا۔ 21 اگست کو خواتین اسپتال میں ڈاکٹر نودیپ گپتا، گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر آنند کی نگرانی میں مکمل ریہرسل ہوگی۔ 
اس کے علاوہ ضلع اسپتال ،نانوتہ، رنکھنڈی، دیوبند، جڑودہ پانڈا، گنگوہ، نکوڑ، سرساوہ، ناگل، رام پور منیہاران اور فتح پور سی ایچ سی وغیر ہ میں اے سی ایم او ڈاکٹر ستیہ پرکاش، ڈاکٹر سنجے یادو، ڈاکٹر دھرم ویر، ڈاکٹر پوجا شرما، ڈاکٹر پروین شرما، ڈاکٹر آدتیہ سینی کی قیادت میں ریہرسل ہوگی۔محکمہ صحت میں جوائنٹ ڈائریکٹر اور کوووڈ ریہرسل کے نوڈل آفیسرڈاکٹر منیش چاولہ دو نجی اسپتالوں کا معائنہ کریں گے۔ ان میں دہلی روڈ پر واقع میڈیگرام اور وی بروس ہسپتال شامل ہیں۔ یہاں آگ بجھانے کے وسائل کو بھی چیک کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وہ سی ایم او آفس میں واقع اے این ایم ٹریننگ سینٹر کا بھی معائنہ کریں گے اور انتظامات کی جانچ کریں گے۔سی ایم او ڈاکٹر سنجیو مانگلک نے بتایا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے دوبارہ بھرپور ریہرسل ہوگی۔ اس کے لیے کووڈ اسپتالوں میں تیاریاں کی جارہی ہیں۔ 20 اگست کو ہسپتالوں کا معائنہ کیا جائے گا۔ ریہرسل 21 اگست کو ہو گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر