Latest News

اچانک گرِے مکان کے چھجےّ کے ملبہ میں دب کر معصوم بچہ کی موت، والد شدید طورپر زخمی، ہائر سینٹر ریفر، اہل خانہ میں کہرام۔

اچانک گرِے مکان کے چھجےّ کے ملبہ میں دب کر معصوم بچہ کی موت، والد شدید طورپر زخمی، ہائر سینٹر ریفر، اہل خانہ میں کہرام۔
دیوبند:سمیر چودھری.
دیوبند کے متصل گاوں لبکری میں واقع ایک مکان کا چھجہّ اچانک گرِ جانے کے سبب وہاں سے گزر رہے دو سالہ معصوم بچہ کی دردناک موت ہوگئی ،جبکہ اس کا والد شدید طور پرزخمی ہوگیا،جسے نازک حالت کے سبب ہائر سینٹر ریفر کیاگیاہے۔ واقعہ سے گاوں میں کھلبلی مچ گئی ۔ اطلاع ملنے پر پہنچے افسران نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
جمعہ کی رات گاوں لبکری کا رہنے والا ونود اپنے دو سالہ بیٹے دیپانشو کے ساتھ گاو ¿ں کی دکان سے سامان خریدنے کے بعد گھر لوٹ رہا تھا۔ جیسے ہی وہ اپنی گلی کے موڑ پر پہنچا، اچانک سابق پردھان دھیر سنگھ کے گھر کی اوپری منزل کا چھجہّ بھربھرا کر نیچے گرِ گیا، چھجہّ کے ملبہ میں دب کر باپ بیٹا شدید طور پر زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد موقع پر لوگوں کی بھاری بھیڑ جمع ہو گئی۔ آناً فاناً لوگوں نے دونوں کو ملبے سے باہر نکالا۔ لیکن تب تک دو سالہ معصوم بچہ دیپانشو مر چکا تھا۔ جبکہ اس کا ولد ونود شدید طورپر زخمی ہوگیا۔ زخمی ونود کو سی ایچ سی میں بھرتی کرایا گیا،جہاں سے تشویشناک حالت میں اس کے رشتہ دار رشی کیش کے ایمس لے گئے۔
وہیں حادثہ کی اطلاع پر ایس ڈی ایم دیپک کمار اور تحصیلدار تپن مشرا موقع پر پہنچے۔ گاوں والوں نے افسران کو بتایا کہ محکمہ بجلی نے چھجہّ میں اینگل لگا کر بجلی کی تاریں باندھی ہوئی تھی۔ زیادہ بوجھ کی وجہ سے چھجہ ّ ٹوٹ گیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیاہے، افسران نے متاثرہ خاندان کو ہر ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر