Latest News

طبی میدان میں انسانیت کی خدمت نیک عمل ہے، فیضان میڈی کیئر ملٹی اسپیشلٹی اسپتال میں جدید سہولیات سے لیس الٹرا ساونڈ مشین کا مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کیا افتتاح۔

طبی میدان میں انسانیت کی خدمت نیک عمل ہے، فیضان میڈی کیئر ملٹی اسپیشلٹی اسپتال میں جدید سہولیات سے لیس الٹرا ساونڈ مشین کا مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کیا افتتاح۔
دیوبند:سمیر چودھری.
عیدگاہ روڈ مسجد رشید کے نزدیک واقع فیضان میڈی کیئر ملٹی اسپیشلٹی اسپتال میں جدید سہولیات سے لیس کلر الٹرا ساﺅنڈ مشین کا افتتاح دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے دعاءکے ساتھ کیا۔ اس دوران انہو ںنے طبی میدان میں کی جانے والی خدمات کو نیک کام بتایا۔
جدید سہولیات سے لیس کلر الٹر ا ساﺅنڈ مشین کا افتتاح کرتے ہوئے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے فیضان میڈی کیئر ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کی جانب سے طبی میدان میں کی جارہی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سہولیات سے شہر اور آس پاس کے افراد کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک اس طرح کا جدید سہولیات والا کوئی اسپتال دیوبند میں نہیں تھا ، فیضان اسپتال نے اس کمی کو پورا کیا ہے۔ مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ طبی میدان میں لوگوں کی خدمت کرنا بڑا نیک کام ہے اور مذہب اسلام میں انسانیت کی خدمت عظیم خدمت ہے۔ انہوںنے اسپتال کے فاﺅنڈر پرموٹر سعد صدیقی، فاﺅنڈر پرموٹر احمد صدیقی اور مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیم الرحمن کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر اسپتال کے فاﺅنڈر پرموٹر احمد صدیقی اور مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیم الرحمن نے بتایا کہ جدید سہولیات سے لیس اس الٹرا ساﺅنڈ مشین سے شہر کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا کیوں کہ دیوبند میں ٹی وی ایس سہولت سے لیس کلر الٹرا ساﺅنڈ مشین اب تک مہیا نہیں تھی ، انہو ںنے بتایا کہ اس الٹرا ساﺅنڈ میں اب تک کی سبھی جدید سہولیات موجود ہیں، جس کے سبب شہر کے لوگوں کو باہر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ہاسپٹل کے فاﺅنڈر پرموٹر سعد صدیقی نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ جیسے مشکل وقت نے ہمیں طبی میدان میں آنے راہ دکھائی اور ہم نے دیوبند جیسے چھوٹے شہر میں میٹرو سٹیز جیسے اسپتال کا خواب دیکھا ،جس میں کچھ ہی وقت میں ہمیںبہت کامیابی ملی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ فیضان میڈی کیئر ملٹی اسپیشلٹی اسپتال میڈیکل کی سبھی بڑی سہولیات کو دیوبند جیسے چھوٹے شہر میں مہیا کرانے کی جستجو میں سرگرم عمل ہے۔انہوںنے کہاکہ مہنگائی کے اس دور میں ہم کم پیسوں بہتر علاج دینے کی کوشش کرتے ہیں،تاکہ غریب کو بہتر طبی سہولت فراہم ہوسکے۔ 
اس موقع پر ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی شریف خان قاسمی، جامعة الشیخ حسین احمد المدنیؒ کے مہتمم مولانا مزمل علی قاسمی، مولانا احمد سعد، ڈاکٹر شمیم دیوبندی، ڈاکٹر یونس، ڈاکٹر ایس اے عزیز، ڈاکٹر نعیم، ڈاکٹر اسلم، ڈاکٹر منور حسن، مولانا سالم اشرف سمیت شہر کے ڈاکٹر ، علماءاور دیگر سرکردہ افراد موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر