Latest News

بجلی محکمہ کی دہشت، کرنٹ لگنے سے نوجوان کی موت،اہل خانہ میں پسرا ماتم، ماں۔بہنوں کا براحال، محکمہ کے خلاف لوگوں میں شدید غصہ۔

بجلی محکمہ کی دہشت، کرنٹ لگنے سے نوجوان کی موت،اہل خانہ میں پسرا ماتم، ماں۔بہنوں کا براحال، محکمہ کے خلاف لوگوں میں شدید غصہ۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
پاور کارپوریشن کی چھاپہ ماری کی دہشت میں ایک نوجوان کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی۔نوجوان کی موت سے جہاں متوفی کے اہل خانہ میں کہرام مچا ہوا ہے وہیں آئے دن پرائیوٹ لائن مین اور بجلی ملازمین کے خلاف عوام میں ناراضگی بڑھتی جارہی ہے۔
تفصیل کے مطابق منگل کے روز صبح سویرا دیوبند کی بھٹیاری سرائے کے علاقہ میں پاور کارپوریشن کی جانب سے چلائی جانے والی چیکنگ مہم کے دوران محلہ کا 22سالہ نوجوان اپنے گھر کا کیبل چیک کرنے کے لئے مکان کی چھت پر گیا تو کرنٹ کی زد میں آکر چھت سے نیچے آگرا جس کے نتیجہ میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا ۔علی کو شدید زخمی حالت میں اس کے اہل خانہ دیوبند کے ایک پرائیوٹ نرسنگ ہوم میں علاج کے لئے لے گئے لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا ۔نوجوان کی اچانک موت سے جہاں اہل خانہ میں کہرام مچا ہوا ہے وہیں عوامی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے چیکنگ پر آنے والی ٹیم اور بجلی ملازمین موقع سے بھاگ کھڑے ہوئے ۔وہیں دوسری جانب اس حادثہ کی اطلاع ملنے پر کوتوالی انچارج پربھاکر کینتورا بھی متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئے۔
lکوتوالی انچارج کے پہنچنے کے بعد لوگوں نے اپنے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاور کارپوریشن اور اس کے ملازمین نے چیکنگ کے نام پر لوگوں میں دہشت پیدا کررکھی ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی ملازمین ویڈیو بناکر صارفین سے ناجائز طریقہ پر بڑی بڑی رقمیں وصول کرتے ہیں ۔متاثرہ خاندان کے گھر پر موجود لوگوں کے ہجوم نے کہا کہ چیکنگ پر آنے والی بجلی کی ٹیم بھاگنے کے بجائے اگر زخمی علی کو علاج کے لئے ڈاکٹروں کے پاس لے جاتے تو ہوسکتا ہے نوجوان کی جان بچ جاتی ۔لوگوں نے کہا کہ بجلی چیکنگ کے نام پر پرائیویٹ بجلی ملازمین بجلی صارفین کا استحصال کررہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ بجلی ملازمین بجلی کے پول سے میٹر تک آنے والے کےبل کو کٹا ہوا یا ٹوٹا ہوا بتاکر ناجائز طور پر صارفین سے بڑی بڑی رقمیں وصول کرتے ہیں جس کیوجہ سے عوام میں بجلی ملازمین کے خلاف ناراضگی ہے اور ان کے اس استحصالی اقدام سے بجلی صارفین دہشت میں مبتلا ہیں۔اسحادثہ کی اطلاع پر ایس ڈی ایم دیوبند دیپک کمار ،سی او کرن سنگھ اور دیگر افسران نیز نوجوان لیڈرحیدر علی ودیگرسیاسی وسماجی شخصیات نے متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ کر حادثہ پر اظہار افسوس کیا اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ کوتوالی انچارج پربھاکر کینتورا نے بتایا کہ ابھی تک فوت ہوجانے والے نوجوان کے اہل خانہ نے کسی کے خلاف کوئی تحریر نہیں دی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ خاندان نے بغیر کوئی کارروائی کئے نوجوان کی تدفین کردی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر