Latest News

خانقاہ رائے پور کے مشہور روحانی و جسمانی معالج ڈاکٹر شفیق احمد کا انتقال۔

خانقاہ رائے پور کے مشہور روحانی و جسمانی معالج ڈاکٹر شفیق احمد کا انتقال۔
سہارنپور: (سمیر چودھری)
خانقاہ رائے پورکے متولی و سربراہ شاہ عتیق احمد کے برادر اکبر اور معروف طبیب ڈاکٹر شفیق احمد کا آج علی الصبح علالت کے باعث دہرہ دون کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیاہے۔ان کے انتقال کی خبر سے علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔مرحوم انتہائی نیک اور روحانی و جسمانی امراض کے ماہر مشہور طبیب تھے،جن کا طبی اور روحانی فیض پورے علاقہ میں پہنچ رہاتھا ،خاص طورپر ریاست ہریانہ کے لوگ مرحوم سے بہت استفادہ کررہے تھے، مرحوم کی مریدین کی ایک کثیر تعداد ہے، ان انتقال سے علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی، بعد نماز جمعہ جنازہ خانقاہ رائے پور میں شاہ عتیق احمد نے ادا کرائی ،بعد ازیں خانقاہ رائے پور کے قبرستان میں بزرگوں کے پہلو میں سپرد خاک کئے گئے۔
ان کے انتقال پر آل انڈیا ملی کونسل کے قومی صدر مولانا حکیم عبداللہ مغیثی نے نہایت افسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحوم ڈاکٹر شفیق احمد انتہائی نیک طبیعت کی شخصیت کے مالک کے تھے،مرحوم کا علاقہ میں طبی اور روحانی فیض عام تھا،ا ن کے انتقال سے بڑا طبی، روحانی اور ملی خسارہ ہواہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کی جملہ خدمات کو شرف قبولیت بخشے اور مغفرت فرماکر درجات بلند فرمائے۔ مولانا مغیثی نے جملہ پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا۔ جامعہ رحمت گھگرولی کے مہتمم اورآل انڈیا ملی کونسل کے ضلع صدر مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے بھی مرحوم کے اچانک انتقال پر نہایت افسوس کااظہار کیا اور جامعہ میں قرآن خوانی کرکے مرحوم کے لئے ایصال ثواب کااہتمام کیا۔ علاوہ ازیں دارالعلوم دیوبند کے استاذ قاری ممتاز احمد قاسمی، رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن ،رکن اسمبلی عمر علی خاں اور علاقہ کی نامور سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے تعزیت مسنونہ پیش کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر