Latest News

جامع مسجد کے منیجر مولافرید مظاہری نے گھر گھر تقسیم کئے جھنڈے، ملک کی آزادی کے خاطر دی گئی علماءکرام کی قربانیوں سےلوگوں کو کرایا روشناس۔

جامع مسجد کے منیجر مولافرید مظاہری نے گھر گھر تقسیم کئے جھنڈے، ملک کی آزادی کے خاطر دی گئی علماءکرام کی قربانیوں سےلوگوں کو کرایا روشناس۔
سہارنپور:(سمیر چودھری)
آزادی امرت مہوتسو کے تحت جامع مسجد کلاں سہارنپور کے منیجر اور جمعیة علماءہند کے ضلع نائب صدر و مشہور سماجی کارکن مولانا فرید مظاہری نے آج سہارنپو ر کے مختلف محلوں میں پہنچ کر گھر گھر ترنگا تقسیم کیا اورآزادی کی 75 ویں سالگرہ پر ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ مولانا فرید مظاہری نے لوگوں کو ملک کی آزادی کی تاریخ سے روشناس کرایا اور ملک کی آزادی کے خاطر علماءکرام کی قربانیوں سے واقف کراتے ہوئے کہاکہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم آزادی کی 75 ویں سالگرہ پر ہر گھر پر جھنڈا لگاکر اپنے بزرگوں کی ملک کے خاطر دی گئی قربانیوں کو یاد کریں اور انہیں خراج عقیدت پیش کریں۔ 
مولانا فرید مظاہری نے تمام اہل وطن سے آزادی امرت مہوتسو پورے جوش و خروش سے منانے کی اپیل اور کہاکہ ہمیں اپنی نئی نسل کو آزادی کے حقیقی معنیٰ سمجھانے چاہئے اور بتانا چاہئے کہ اس کی آزادی کے خاطر ہمارے بزرگوں نے کس قدر قربانیاں پیش کی ہیں۔اس موقع پر حاجی ایم شاہد زبیری، قاری ناصری جامعی، حاجی نواب انصاری، حاجی محمد ابرار خان، ماسٹر محمود، راشد زبیری، گڈو، فراہیم، محمد قیوم، حاجی شمشیر حسن، عمران احمد، محمد سلیمان، محمد سلیم، نریندر شرما، نریندر سیٹھ، مسرو ر احمد سمیت کافی تعدا د میں لوگ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر